سرچ کریں

Displaying 131 to 140 out of 2913 results

132

مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم

سوال: امام نے جب نماز سے نکلنے کے لیے سلام پھیرا ،تو ایک مسبوق مقتدی نے بھی بُھولے سے امام کے سلام کے بالکل ساتھ ساتھ بلا تاخیر داہنا سلام پھیر دیا، پھر فوراً یاد آ گیا،تو کھڑےہو کر اپنی نماز مکمل کر لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی نماز درست ہو گئی یا نہیں ؟یا اس صورت میں اس پر سجدہ سہو لازم تھا ؟

132
133

امام نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی، تو مقتدی آمین کہے یا نہیں؟

جواب: نماز میں امام نے آمین کہی اور یہ اس کے قریب تھا کہ امام کی آواز سن لی، تو یہ بھی کہے۔ “(بہار شریعت،جلد1،صفحہ525، مکتبۃ المدینہ،کراچی) ...

133
134

اگر رفع یدین منسوخ ہے، تو تکبیراتِ عیدین میں کیوں کیا جاتا ہے؟

سوال: آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر دوسرا بندا سوشل میڈیا پر آکر اپنی من مانی کے مسائل بیان کررہا ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ بات بیان کر کے احناف پر کافی اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ حنفی لوگ کہتے ہیں کہ رفع یدین منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل نہیں کر سکتے، حالانکہ یہ لوگ عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع یدین کرتے ہیں، اگر رفع یدین منسوخ ہو چکا ہے، تو پھر سب نمازوں میں اس کو ترک کر دیں، ورنہ دیگر نمازوں میں بھی رفع یدین کریں۔ کیا عیدین میں رفع یدین کرنے کا الگ سے حکم دیا دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تسلی بخش رہنمائی کردیں؟ سائل: عبد الغنی ( فیصل آباد )

134
135

مقتدی فوم والی صف پر ہو اور امام عام مصلے پر تو نماز کا حکم

سوال: اگر مقتدی فوم والی صف پر کھڑے ہوں (جو تقریباً آدھی انچ موٹی ہے) اور امام عام مصلیٰ پر کھڑا ہو تو کیا نماز درست ہے؟ میرا پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ امام اور مقتدی کتنا اُونچے نیچے کھڑے ہو سکتے ہیں؟

135
136

عصرمیں امام تیسری رکعت پربیٹھ جائے تولقمہ کی تفصیل

سوال: امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر بیٹھ گئے، مقتدی کو بعد میں یاد آیا ۔تو اب مقتدی کیا کرے ؟

136
137

امام کا ایک رکعت میں دو سورتیں ملانا کیسا؟

سوال: نمازِ مغرب کی پہلی رکعت میں امام صاحب سورۃ الکوثر کی تلاوت کرکے پھر اُسی رکعت میں سورۃ الاخلاص کی بھی تلاوت کرلیں تاکہ مزید نمازی جماعت میں شریک ہوسکیں، اس میں شرعاً کوئی حرج والی بات تو نہیں؟

137
138

حاملہ عورت کرسی پر نماز پڑھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیوی حاملہ ہے، ان کو اندرونی کمزوری کی وجہ سے ڈاکٹر نے کرسی پر نماز ادا کرنے کا کہا ہے۔ کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہیں؟

138
139

فجر اور عصر کی نماز کے بعد واجب الاعادہ نماز پڑھنا

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ فجر اور عصر کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے، لیکن ان دونوں نمازوں کے بعد واجب الاعادہ نمازیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔

139
140

امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب میں اہلیتِ امامت کی تمام شرائط موجود ہیں اور وہ امام صاحب تمام حاضرین میں سے نماز و طہارت کے مسائل میں زیادہ علم رکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص دنیاوی دشمنی و رنجش کی وجہ سے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناپسند سمجھتا ہے۔کیا ایسے شخص کی نماز امام صاحب کے پیچھے ہو جائے گی یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

140