
لا اکراہ فی الدین کے مطابق سارے احکام پر عمل ضروری نہیں؟
جواب: پورے کے پورے داخل ہونے کا ارشاد فرمایا یعنی یہ نہیں ہوسکتا کہ بندہ تھوڑا سا مسلمان ہو اور تھوڑا سا کافر ہویا تھوڑا سا فرمانبردار ہو اور تھوڑاسا نافر...
قربانی میں 45 ہزار کا ایک موٹا تازہ بکرا افضل ہے یا 45 ہزار کے 3 بکرے کرنا افضل ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک بکرا جس کی قیمت 45ہزار روپے ہے اور 3بکرے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 15،15ہزار روپے ہے ان 3بکروں کی مجموعی مالیت 45ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ45ہزار والا بکرا 15ہزاروالے بکروں کی بنسبت موٹا، فربہ اورخوبصورت ہے۔ اس بارے میں سوال یہ ہے کہ ایک شخص کااپنی طرف سے 45ہزار کے صرف ایک بکرے کی قربانی کرنا افضل ہے یا 45ہزار کے 3بکروں کی قربانی کرنا افضل ہے؟
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
جواب: گھر واپس آ گیا، تو ہم احناف کے نزدیک حکم یہ ہےکہ دَم اد اکرے۔(الفتاوى الھندیہ، كتاب المناسک، جلد1،صفحہ247،مطبوعہ کوئٹہ) نفل طواف سواری پر کیا ، ...
بڑے جانور میں مرحوم کی وصیت والی قربانی کا حصہ ڈال دیا تو گوشت کا حکم؟
سوال: مرحوم نے قربانی کی وصیت کی تھی، اس کی طرف سے بڑے جانور (مثلاً گائے، اونٹ وغیرہ) میں حصہ ڈال دیا گیا، تو کیا اب پورے جانور کا گوشت صدقہ کرنا ہو گا یا پھر صرف ایک حصے کا گوشت صدقہ کرنا کافی ہے اور بقیہ قربانی کرنے والے کھا سکتے ہیں؟
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
جواب: گھر واپس آ گیا، تو ہم احناف کے نزدیک حکم یہ ہےکہ دَم اد اکرے۔ (الفتاوى الھندیہ، كتاب المناسک، جلد 1، صفحہ 247، مطبوعہ کوئٹہ) نفل طواف سواری پر کیا، ...
عورت پر شوہر اور والد میں سے زیادہ حق کس کا ہے ؟
سوال: زینب کا نکاح حسن سے ہوا،زینب اور حسن دونوں اچھی زندگی گزاررہے ہیں ،زینب کا میکہ اسی شہر میں قریب ہی ہے ۔زینب جب میکے جاتی ہے، تو اس کے والد کئی مرتبہ زینب کو اپنے میکے میں کئی کئی دن تک روکے رکھتے ہیں،جس پرحسن راضی نہیں ہے۔کئی مرتبہ بحث و تکرار بھی ہوجاتی ہے۔زینب کے والد یہ کہتے ہیں کہ چونکہ میں تمہارا والد ہوں ،لہذا میں جو کہوں گا اسی پر عمل کرنا ہوگا ،اگرمیرے مقابلے میں تم نے کسی بھی معاملے میں کسی دوسرے کو ترجیح دی، تو تم گنہگار ہوگی۔ 1۔پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں زینب کس کی بات مانے؟ شوہر کی یا والد کی؟ 2۔شوہراگرباہرکے ملک چلا جاتا ہے ،اور وہ بیوی کو اپنےماں باپ کے ساتھ اپنے گھرچھوڑ جاتا ہے،اور وہیں رہنے کی تاکید کرتا ہے۔بیوی بھی وہاں رہنے پرراضی ہو اوراسے شوہرکے رشتہ داروں سے ایذاء بھی نہ ہو،عزت وحرمت پربھی کوئی فتنہ نہ ہو،مگرزینب کے والد کہیں کہ یہ ہمارے گھر ہی رہے گی، تو اس صورت میں بھی بتائیں کہ شوہرکی بات مانی جائے گی یا والد کی؟ نوٹ: سوال میں درج نام فرضی ہیں ۔
مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: دو افراد کہ جن کی عمر میں کچھ فرق تھا۔ وہ دونوں نماز پڑھنے مسجد گئے۔ اِتفاقاً دونوں کی سلیپر (Slipper) ایک جیسی تھی ، لیکن عمر میں فرق کی وجہ سے ایک چھوٹی اور دوسری اُس سے کچھ بڑی تھی۔ نماز پڑھنے کے بعد ایک شخص بے توجہی میں دوسرے کی چپل لے کر چلا گیا۔ جب دوسرا شخص چپل پہن کر گھر جانے لگا، تو اُسے وہ سلیپر کچھ چھوٹی محسوس ہوئی۔ گھر پہنچنے پر اُسے سمجھ آگئی کہ یہ دوسرے کی چپل ہے۔ اُس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ آپ اگلی نماز میں یہ چپل لے کر چلے جانا، وہ دوسرا شخص آئے گا، تو اُسے اس کی چپل دے کر اپنی لے لینا۔ کافی دن گزر گئے، لیکن کوئی سلیپر چینج (Change)کرنےنہیں آیا اور اب لگتا بھی نہیں کہ وہ آئے گا، لہذا اب اس سلیپر کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟
دوسرے ملک میں قربانی کروائی توبال وغیرہ کب کاٹے گا؟
سوال: میں سعودیہ میں ہوں۔ میری قربانی پاکستان میں ہو گی۔ بال اور ناخن کٹوانے کی اجازت کب ہو گی، جب سعودیہ میں قربانی ہو گی یا جب پاکستا ن میں ہو گی؟
حجِ تمتع والے کی قربانی رمی سے پہلے کردی گئی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ریاض میں جاب کرتا ہوں، میں نے سعودی گورنمنٹ کےایک ادارے کے ذریعے حج کی رجسٹریشن کی اور حجِ تمتع کیا، اس ادارے نے میری حج کی قربانی دس ذوالحجہ کورمی سے پہلے کردی اور مجھے بھی بذریعہ میسج اطلاع دی کہ میری قربانی کردی گئی ہے، کیا اس صورت میں مجھ پر دَم لازم ہوگا؟
مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟
سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟