
کیا قربانی کی نیت سے پالا ہوا بکرا بیچ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی صاحب نصاب نہیں ہیں ،لیکن ان کے پاس ایک بکرا ہے۔انہوں نے نیت یہ کی تھی کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کروں گا،لیکن اب وہ اس بکرے کو بیچنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس نیت کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو چکی ہے یا نہیں اوران کا اب اس بکرے کو بیچنا کیسا؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ ان کے بھائی نے وہ بکرا خریدا نہیں تھا ،بلکہ وہ بکرا گھر کا ہی ہے،جس پر انہوں نے قربانی کی نیت کی تھی اورقربانی کی کوئی منت بھی نہیں مانی تھی۔
دورانِ تلاوت نبی کریم ﷺ کا نام آجائے تو درود شریف کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی تلاوتِ قرآن کررہا ہو اور تلاوت کرنے کے دوران نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اسم مبارک آجائے،تو کیا تلاوت کرنے والے پردرود شریف پڑھنا واجب ہے؟اگرواجب ہے،تواسی وقت پڑھنا واجب ہےیابعدمیں پڑھے؟ سائل:عبد الباسط عطاری(میٹھادر،کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مستعمل پانی سے بھی کپڑا پاک کیا جا سکتا ہے ؟
سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس سے نفع حاصل کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس سے نفع حاصل کرنا کیسا ہے ؟ سائل:ریاض حسین (گلستان ِ جوہر ،کراچی)
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مستعمل پانی پیناکیساہے؟
عام نمازوں میں نمازِ جنازہ والی ثناء پڑھنے سے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز پنجگانہ کی ثناء میں’’وتعالی جدک‘‘کے بعد’’وجل ثناؤک‘‘پڑھ لیا، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ٹیوشن پڑھانے والے عام طور پر ایڈوانس فیس لیتے ہیں، یعنی ابھی بچے کو ٹیوشن میں داخل کروایا ہے ، تو فیس پہلے سے ہی دینا ہوتی ہے اسی طرح اگلے ماہ کے شروع ہونے سے پہلے ہی فیس لیتے ہیں، کیا شرعا یہ جائز ہے۔
کیا ہر پنجے والا پرندہ حرام ہے ؟ نیز مرغی کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرغی،پنجے والا پرندہ ہےتواس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟کیونکہ سنا ہے کہ پنجے والے پرندے حلال نہیں ہوتے ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
اسمگل شدہ موبائل کی خریدوفروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ موبائل کی ایک مارکیٹ میں اسمگل شدہ موبائل آتے ہیں جب یہ موبائلز مارکیٹ میں آجاتے ہیں تو ان پرقانونی سختی نہیں ہوتی اور ان کی خرید و فروخت سرعام ہوتی ہے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی طرف سے قانونی طور پر پکڑ وغیرہ نہیں ہوتی۔ ان موبائلز کو خریدنا اور بیچنا جائز ہے یا نہیں ؟
نماز میں رکوع و سجدے کی تکبیرات کہنے کا طریقہ ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قیام سے رکوع کی طرف جاتے وقت، یونہی رکوع سے کھڑے ہوتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ اور سجدہ میں جاتے، سجدہ سے اٹھتے وقت جو تکبیر کہی جاتی ہے۔یہ کس وقت کہنی چاہیے ؟ میں نے کچھ نمازیوں کو دیکھا ہے کہ وہ پہلےمکمل تکبیر کہتے ہیں پھر رکوع ،سجدہ وغیرہ جو عمل کرنا ہوتا ہے،اس کی طرف منتقل ہوتے ہیں، جبکہ کچھ افراد، اس کے برعکس پہلے رکوع،سجدہ وغیرہ جہاں جانا ہوتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں، پہنچنے کے بعد پھر تکبیر کہتے ہیں ۔ ان میں سے کونسا طریقہ درست ہے ؟ وضاحت فرمادیں۔