
سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی رمضان المبارک میں سفرِ شرعی میں ہو تو اسے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جو شخص مجبوری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے کیا وہ بھی صدقہ فطر دے گا؟
جواب: رمضان کے روزے رکھنا صدقہ فطر کے واجب ہونے کے لئے ضروری نہیں اور اگر کسی نے معاذ اللہ ! قصداً جان بوجھ کر بھی روزے نہ رکھے ہوں ،توبھی صدقہ فطر اس پر ل...
بیمارشخص کی طرف سے رمضان کے روزے رکھنا کیسا؟
سوال: کیا کسی بیمار شخص کی طرف سے کوئی اور شخص رمضان کے فرض روزے رکھ سکتا ہے ؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟؟ سائل: نزاکت
نماز تراویح فرض واجب یا سنت ہے ؟ نیز تراویح کی قضا کا حکم
جواب: رمضان بعشرین رکعۃ قال وکانوا یقرءون بالمئین وکانوایتوکؤن علی عصیھم فی عھدعثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ من شدۃ القیام‘‘ترجمہ:سائب بن یزیدبیان کرتے ...
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
ایک ملک میں صدقہ فطر دے کر دوسرے ملک عید کی اور دونوں کے صدقہ فطر کی قیمت میں فرق ہو، تو حکم
سوال: ایک شخص نے رمضان میں اپنا صدقۂ فطر پاکستان میں ادا کردیا ، اور پھر وہ عمرہ کے لیے چلا گیا عید کے دن وہ مدینہ پاک میں ہی تھا ،تو کیا اسے وہاں کے لحاظ سے صدقۂ فطر کی رقم میں جو فرق آرہا ہے ،اسے ادا کرنا ہوگا؟ مثلاً: پاکستان میں 240 ادا کیا ہے اور وہاں 500 بنتا ہو ،تو کیا 260 روپے اسے مزید دینے ہوں گے ؟
حیض اور روزے سے متعلق ایک مسئلہ
سوال: 2 رمضان کو عورت کو عادت کے مطابق حیض آیا اور عادت کے مطابق 7 رمضان کو ختم بھی ہوگیا ، پھر دوبارہ 14 رمضان کو خون آ گیا تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟اور اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟
قضاروزہ ٹوٹنے پراس کی قضالازم ہوگی یانہیں ؟
جواب: رمضان أداء“ترجمہ:یا رمضان کے ادا روزے کے علاوہ کوئی روزہ توڑا تو بھی کفارہ لازم نہیں۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے”(قوله: أداء) حال من صوم وقيد به ...
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
حیض کی وجہ سے پجھلے سال روزے نہیں رکھے تو اس سال رمضان کا اعتکاف کرنا
سوال: ایک اسلامی بہن نےگزشتہ سال حیض آنے کی وجہ سےسات روزے نہیں رکھے اور ابھی تک ان کی قضا بھی نہیں کی کہ رمضان شروع ہوگیا،تو کیا اس صورت میں وہ اسلامی بہن اعتکاف کر سکتی ہے؟