
مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے
سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟
فقط "اللہ اکبر" کہہ کر جانور ذبح کیا تو جانور حلال ہوجائے گا؟
جواب: عید کے دن دو مینڈھے ذبح کیے، اور ذبح کے وقت یہ الفاظ ادا کیے:” بسم الله، والله أكبر، اللهم منك، ولك عن محمد، وأمته“ترجمہ:” بسم اللہ اللہ اکبر الٰہی عز...
کیا گھر میں رہنے والے ہر فرد پر الگ قربانی کرنا لازم ہے؟
جواب: عید الاضحٰی کے ایام میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ، یوں ہی حاجتِ اصلیہ(یعنی وہ چیزیں جن کی انسان کوحاجت رہتی ہے،جیسے رہائش گاہ،خانہ دا...
رمضان میں فوت ہونے والےکے لیے بشارت
سوال: رمضان المبارک میں فوت ہونے والے سے قبرمیں سوال جواب رمضان کی آخری تاریخ تک نہیں ہوتا،تو کیا عید کے بعد سوال جواب ہوگا ؟
بڑے جانور میں ایک حصہ عقیقے کا رکھ کر، بقیہ حصے قصائی کو بیچنے کا حکم
جواب: عید اضحٰی، تو جائز ہے۔“ (فتاوی رضویہ،ج20،ص 593،594، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)...
حج کی قربانی اپنے ملک میں کرنا
سوال: جب بندہ حج تمتع کرتا ہے، تو دس ذی الحج کو اس نے سعودیہ میں قربانی کرنی ہوتی ہے، تو ایک ذہن یہ بنتا ہے کہ قربانی ہم اپنے ملک میں دس ذی الحج کو کرلیں، ویسے بھی نارملی تو عید کے دن قربانی ہوتی ہے، تو کیا ہم دس ذی الحج کی قربانی اپنے ملک میں کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی چند سال پہلے ایک جگہ منگنی ہوئی تھی تو منگنی کے بعد وہ اس دوسرے خاندان والوں کو مختلف مواقع، مثلاً عید وغیرہ پر نقدی اور کپڑے وغیرہ اشیاء بطورِ تحائف دیتے رہے اب ان کی منگنی ٹوٹ چکی ہے، تو ان تحفے، تحائف کو واپس لینے کا کیا حکم ہے؟ (نوٹ: سائل نے بتایا کہ تحفے دینے لینے والے دونوں حیات ہیں اورتحائف پر انہوں نے قبضہ بھی کر لیا تھا اور ابھی بعض تحائف ان کے پاس موجود ہیں اور بعض ختم(ہلاک) ہو چکے ہیں،کچھ ملکیت سے نکل چکے ہیں اوربعض تحائف میں اضافہ بھی ہوچکا ہے۔ اور ان تحائف کا بدل بھی نہیں لیا۔)
نصاب سے کم سونے کے ساتھ عیدی کی رقم مل جانے سے قربانی کا حکم
سوال: کسی عاقل بالغ کے پاس صرف دو تولہ سونا ہے، اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اب عید کے دن اسے اگر ایک ہزار روپے عیدی مل جاتی ہے، تو کیا اب اس پر قربانی واجب ہو جائے گی؟
حدیث "نکاح کا اعلان کرو ۔۔الخ" کی وضاحت
جواب: عید کے دن اور شادیوں میں دف بجانے کی اجازت ہے جب کہ ان دفوں میں جھانج نہ لگے ہوں اور موسیقی کے قواعد پر نہ بجائے جائیں بلکہ محض ڈھب ڈھب کی بے سری آواز...
بکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ایک گھر کا پالا ہوا بکرا ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا، تو اسی وقت یہ نیت تھی کہ اس کی قربانی کروں گا۔ ابھی وہ تقریباً آٹھ ماہ کا ہو چکا ہے اور بڑی عید تک ایک سا ل سے زیادہ عرصے کا ہو جائے گا، لیکن ابھی تک اس کے سینگ نہیں نکلے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی جگہ کسی اور کی قربانی کر دیں، کیونکہ اس کے سینگ نہیں نکلے۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ جس بکرے کے سینگ نہ ہوں کیا اس کی قربانی نہیں ہوتی؟ اگر نہیں ہوتی تب بھی بتا دیں، تاکہ میں اس کی جگہ کسی اور بکرے کی قربانی کر لوں۔