
کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟
کیا چھوٹے بچے ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب: قرض دینا یا نقصان کا احتمال ہو، جیسے خریدو فروخت کرنا،ان کے علاوہ ایسے تصرفات جن میں نقصان یا نقصان کا احتمال نہ ہو ،بلکہ محض فائدہ ہی ہو،تو شریعت ان...
سوال: کیا کافروں کے کسی بینک سے(جس میں کسی مسلمان کا شئیر نہ ہو)لون یعنی قرض لیا جاسکتا ہے؟
قرض میں تاخیر ہونے پر لیٹ فیس دینا کیسا؟
سوال: ایک ایپلیکیشن شاپنگ کرنے کے لیے قرضہ دیتی ہے، مثلا پانچ ہزار ، جو اگلے مہینے تک واپس کرنا ہوتا ہے ، اگر نہیں کرپائے ، تو لیٹ کرنےکی فیس دینا پڑتی ہے اور ان کی 17 روپیہ فیس ہوتی ہے ، تو کیا شاپنگ کے لیے اس طرح کاقرضہ لینا درست ہے ؟
فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل
جواب: قرض کی رقم پر ہوتی ہے کہ بلڈنگ گِر جائے تو نقصان بلڈر کا کہلائے گا ، یوں ہی قبضہ دینے سے قبل ہر قسم کے تصرف وضمان کا ذمہ بلڈر پر ہی ہے ۔البتہ حکمی...
بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟
جواب: قرض ،لا و ان اذن بہ ولیھما(و کذا لاتصح من غیرہ کابیہ و وصیہ و القاضی للضرر“ترجمہ:اور اگربچہ یا معتوہ ایسا تصرف کریں،جس سے اُنہیں محض ضررہو ،جیسے ...
شوہر مقروض ہو تو بیوی پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا نہیں ؟
سوال: بیوی کے پاس ساڑھے سات تولہ سے اوپر سونا ہو ، لیکن اس کے شوہر پہ قرض ہو، تو زکوٰۃ فرض ہو گی یا نہیں اور اس کی زکوٰۃ بیوی دے گی یا شوہر دے گا؟
سود ی ادارے کے لیے جائیداد کی چھان بین (Investigation)کرناکیسا؟
سوال: بہت سے لوگ بینکوں یا دیگر سودی اداروں سے سودی قرض لیتے ہیں اور ادارہ ان سے اتنے پیسوں کے بدلے بطورِ گروی جائیداد کے کاغذات لے کر رکھ لیتا ہے ، لیکن وہ جائیداد واقعی اتنی مالیت کی ہے یا نہیں ؟ اس کی تفتیش کرنا ضروری ہوتا ہے ، بعض بینک یا ادارے یہ کام خود کرلیتے ہیں اور بہت سے ادارے یہ کام چھان بین (Investigation) کرنے والی مختلف کمپنیوں سے کرواتے ہیں ، یہ کمپنیاں تفتیش کے بعد بتاتی ہیں کہ یہ پراپرٹی کتنی مالیت کی ہے ، ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کسی طرح بھی بینک یا سودی معاملات میں براہِ راست کوئی دخل نہیں ہوتا ، سوال یہ ہے کہ سودی قرض دینے والے ادارے کو اس معاملے پر اپنی سروس دینا کیسا ہے ؟ اورکیا کمپنی اس طرح سودی ادارے کے کام پر تعاون کی وجہ سے گنہگار ہوگی ؟
زمین کی وجہ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر لازم ہوگا؟
جواب: قرض و حاجت اصلیہ کو مائنس کرنے کے بعد اُس زمین کی خود یا دوسرے مال نامی(جیسے سونا، چاندی، روپے، پرائز بانڈ، یا دوسرے مال تجارت ) سے مل کر نصاب(سا...
کاروبار کے لئے قرض دے کر کاروبار کا منافع لینا کیسا؟
سوال: میں نے اپنے بھائی سے کچھ رقم کاروبار کے لیے بطور قرض لی ہے، میں وہ رقم اپنے بھائی کو ویسے ہی ادا کروں گا جتنی لی ہے، اس میں کوئی اضافی شرط معاذاللہ نہیں لگائی، لیکن مفتی صاحب ہم نے آپس میں رضا مندی سے طے کیا ہے کہ اس کاروبار سے جو نفع ہوگا وہ ہم آدھا آدھا کریں گے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟