
قضا نماز میں تخفیف کا حکم و طریقہ
سوال: قضاء نمازوں میں تخفیف بیان کی گئی ہے، کیا وہ تخفیف ہر رکعت میں کرنی ہے؟ مثلاً: اگر ظہر کی قضا کر رہے ہیں، تو جو چار فرائض پڑھنے ہیں، اس کی چاروں رکعات میں تخفیف کی جائے گی؟
مغرب کی نماز وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ادا کرنا
سوال: دعوت اسلامی کی نماز ٹائم ایپلی کیشن (App Prayer Time) میں نماز مغرب کا وقت ایک گھنٹے سے زائد ہوتا ہے جبکہ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ مغرب کا وقت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔کیا ہم ایپ میں دئیے گئے وقت کے اندر (مثلاً: وقت ختم ہونے میں 5 منٹ ہوں تو) نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہو جائے گی؟
فرضوں کے بعد اور سنتوں سے پہلے کسی کو سلام کرنا کیسا؟
سوال: جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں،جیسے ظہر ،جمعہ ،مغرب و عشاء، ان میں فرضوں کے بعد اور سنتوں کے درمیان ایک دوسرے سے سلام کرنا کیسا ہے؟
اوابین کے چھ نوافل میں ثناء اور درود کا طریقہ
سوال: مغرب میں اوابین کی نماز 6 رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھیں تو تیسری اور پانچویں رکعت میں پھر سے ثنا پڑھنی ہے یا نہیں؟ اور قعدے میں التحیات کے بعد درود ابراہیمی پڑھنا ہے یا نہیں؟ اسے پڑھنے کا صحیح طریقہ ارشاد فرمادیں۔ اور ان چھ رکعتوں میں ہماری مغرب کی سنتیں بھی ہوجائیں گی یا نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
فرض غسل کرنے کی صورت میں نماز کا وقت نکل جائے تو تیمم کرنا کیسا ؟
سوال: ظہر کی نماز پڑھنےکے بعد سویا اور احتلام ہوگیا، جب آنکھ کھلی، تو عصر کا ٹائم ختم ہونے میں تقریباً 12 سے 15 منٹ باقی تھے، اگر غسل کرتا ہے تو عصر کی نماز کا وقت نکل جائے گا، ایسی صورت میں کیا تیمم کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
نفل یا سنت نماز کے ساتھ قضا نماز کی نیت کرنا
سوال: نفل یا سنت نماز کے ساتھ قضا نماز کی نیت کر سکتے ہیں؟ یا قضا کی الگ سے پڑھنی ہو گی؟
جمعہ یا کسی نماز کی سنتِ قبلیہ و فرضوں کے مابین نفل نماز ادا کرنا کیسا؟
سوال: جمعہ یا کسی بھی نماز میں پہلی سنتوں اور فرضوں کے درمیان اضافی نوافل ادا کئے جا سکتے ہیں؟