نمازی کے سامنے سے بلی گزرنے سے نماز کا حکم
سوال: اگر نماز پڑھتے ہوئے آگے سے بلی گزر جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
مقتدی اگر قصداً واجب چھوڑے، تو کیا اسے کوئی رعایت ملے گی؟؟
سوال: مقتدی اگر جماعت کے دوران قصداً کوئی واجب چھوڑ دے، تو کیا اس کی نماز بھی واجب الاعادہ ہوجائے گی؟ جیسا کہ منفرد کی نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے یا پھر اس میں کوئی تفصیل ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہو تو نمازِ تہجد شروع کرنا کیسا؟
سوال: اگر نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہی باقی رہ گیا ہو، تو کیا اس وقت نمازِ تہجد ادا کرسکتے ہیں، جبکہ یہ یقینی طور پر معلوم ہو کہ ایک منٹ میں فقط ایک ہی رکعت ادا ہوسکے گی۔ کیا اس صورت میں وہ نمازِ تہجد ادا ہوجائے گی؟
صاحب ترتیب نے وتر کی قضا یاد ہوتے ہوئے فجر کے فرض پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟
جواب: نماز اور وتر کے مابین ترتیب قائم رکھنا بھی ضروری ہے، لہذا اگر صاحبِ ترتیب قضا وتر یاد ہوتے ہوئے فجر کے فرض ادا کرلے تو اس کی وہ نمازِ فجر ادا نہیں ہ...
نماز کی مختلف رکعتوں میں خارش کرنا
سوال: اگر نماز کی پہلی رکعت کے قیام میں ایک بار کھجلی (خارش) کی اوراسی نماز کی دوسری رکعت میں ایک بار کھجلی (خارش) کی تو کیا اس صورت میں بھی نمازٹوٹ جائے گی ؟
نماز کے دوران سجدہ کرتے ہوئے شرٹ اوپر اٹھ جائے، تو نماز کا حکم
سوال: پینٹ اور ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھ رہے ہوں اور سجدہ کی حالت میں جانے سےٹی شرٹ کا نیچے سے کچھ حصہ اوپر کی طرف سرک جانے سے جسم کا کچھ حصہ ظاہر ہو رہا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نمازی " ربناولک الحمد " کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص نماز پڑھتے ہوئے تحمید(یعنی اللھم ربنا ولک الحمد ) پڑھنابھول جائےتو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟
نماز میں سجدہ سہو بھولے سے رہ جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر فرض چار رکعات میں سجدہ سہو واجب ہو ا اور ادا کرنا بھول گیا اور سلام پھیر کر نماز مکمل کرلی۔اس کے بعد سنتیں بھی ادا کر لیں تو کیا فرض نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟
وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد دعائے قنوت اور پھر سورت پڑھی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز وتر پڑھتے ہوئے اگر کوئی تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے پہلے بھول کر دعائےقنوت پڑھ لے اور پھر سورت ملانے کے بعد دوبارہ دعائے قنوت پڑھے، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز میں عورت کے سر کے لٹکے ہوئے بالوں کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے اندر ستر عورت کے معاملے میں عورت کے سر سے نیچے لٹکتے ہوئے بال جدا عضو ہیں یاجو بال سر پر ہیں ان سمیت یہ ایک عضو ہیں؟