
کافروں کے استعمال شُدہ کپڑے بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا پُرانے کپڑوں کا ٹھیلہ ہے اور اس میں کافروں کے بھی استعمال شدہ کپڑے ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ پاک کے ساتھ ساتھ ناپاک کپڑے بھی ہوتے ہوں تو کیا اس طرح کپڑوں کو بیچنا جائز ہے ؟ اگر بالفرض کسی کپڑے کا ناپاک ہونا مجھے معلوم بھی ہو تواس کو بیچنا کیسا ہے؟
حضور ﷺ اور اولیاء کرام علیہم الرحمہ کی شفاعت میں فرق
جواب: پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے۔ شفاعت کبری کا مقام یہ ہے کہ جب تک نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم شف...
مرد اور عورت کی نماز میں فرق کی تفصیل ،دلائل اور طریقہ
جواب: جسم ) کاکچھ حصہ زمین سے ملایاکرو،کیونکہ عورت سجدہ کرنے میں مرد کی طرح نہیں۔ (کتاب المراسیل ،باب ماجاء فی من نام عن الصلوٰۃ ،ص8،مطبوعہ افغانستان) ا...
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
مذی اور ودی کھرچنے سے پاک ہوں گی یا نہیں ؟
سوال: کیا مذی ، ودی اور منی ، تینوں کا یہ حکم ہے کہ وہ کپڑوں پر لگ جائے اور خشک ہو جائے، تو اسے کھرچ دینے سے پاکی کا حکم ہو جائے گا؟
کیا کپڑوں میں پیشاب نکل جانے سے غسل لازم ہوتا ہے ؟
سوال: اگرپیشاب کے قطرے کپڑوں پر پڑجائیں یا پیشاب پر کنٹرول نہ ہو اور کچھ قطرے کپڑوں میں نکل جائیں، تو ایسی صورت میں کیا غسل واجب ہو گا ؟نیزمذکورہ صورت میں کپڑے پاک کرنے کے لئےمکمل دھونے پڑیں گے یا کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہے صرف وہ دھونے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے ؟
والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟
سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟
نجاست کو جس کپڑے سے صاف کیا وہ پاک ہوگا یا ناپاک اور اس کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نظر نہ آنے والی نجاست کو جس کپڑے سے پونچھا جائے، وہ پاک ہوگا یا ناپاک؟ اور ایسی نجاست والے کپڑے کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا کیا حکم ہوگا؟
مرغی کا کام کرنے والے کے لئے نماز کی ادائیگی کا حکم
سوال: میں مرغی کا کام کرتا ہوں اور مرغی ذبح کرتے ہوئےمیرے کپڑوں پر خون لگ جاتاہے، جس کی وجہ سے میں نماز ادا نہیں کر سکتا،اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر قے کردے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر الٹی کر دے ، تو ان کو پونچھ لینے سے وہ پاک ہو جائیں گے ؟