سرچ کریں

Displaying 1511 to 1520 out of 2704 results

1511

روزے کی حالت میں حیض آجائے تو کھانے پینے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کَثَّرَھُمُ اللہُ الْمُبِیْن اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان میں اگر عورت کو دورانِ روزہ حیض آجائے تو اس کے لئے روزے کا کیا حکم ہے اسے پورا کرے یا توڑ دے اور ایسی صورت میں وہ کھا پی سکتی ہے یا نہیں؟ سائل:محمد ذیشان عطاری(میرپورخاص)

1511
1512

اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرعِ متین اس بارے میں کہ وضو میں عورتیں سر کا مسح کس طرح کریں گی، کیا مردوں کی طرح ان کے لئے بھی گردن سے واپس پیشانی تک ہتھیلیوں سے مسح کرنا ضروری ہے، کیونکہ بال بڑے ہونے کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آتی ہے،اگر نہیں کریں گی تو کیا وضو ہو جائے گا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ سائلہ:بنت اسد عطاری(لالہ زار ،راولپنڈی)

1512
1513

طواف یا سعی کے دوران کچھ دیر آرام کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ طواف یا سعی کے دوران تھکن کی وجہ سے کچھ دیر آرام کر سکتے ہیں؟سائلہ:امِّ ہلال رضا (لائنز ایریا، کراچی)

1513
1514

جمعہ اور عید ایک ہی دن آ جائے تو

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کِرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ اورعید کا جمع ہونا بھاری یامنحوس ہے؟نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم یا صحابۂ کِرام علیہِمُ الرِّضْوَان کے دور میں کبھی ایسا ہوا کہ جمعہ اورعید دونوں جمع ہوئے ہوں؟

1514
1515

قعدۂ اَخیرہ میں شامل ہونے سے پہلے امام نے سلام پھیر دیا تو نمازی کیا کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ امام قَعدۂ اَخیرہ میں ہے، زید آیا، اَللہُ اَکْبَر کہہ کر نیت باندھی اور تَشَہُّد میں بیٹھنے کے لئے حدِّ رکوع تک بھی نہ جھکا تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب زید کے لئے کیا حکم ہے؟ قعدہ کرے اور تَشَہُّد پڑھ کر کھڑا ہو یا کھڑا رہ کر ہی پہلی رکعت سے نماز کا آغاز کرے؟ سائل: نور الحسن (ننکانہ) قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ

1515
1516

موبائل میں قراٰنی ایپلی کیشن یا جیبی سائز قراٰنِ پاک واش روم لے جانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ موبائل میں ایپلی کیشن (Application) کی صورت میں قراٰن ہو تو کیا موبائل لے کر واش روم میں جا سکتے ہیں؟ چھوٹے سائز کا قراٰن شریف جیب میں ہو تو اس حالت میں کیا واش روم میں جاسکتے ہیں؟ سائل:محمد عبداللہ،قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ

1516
1517

قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ شامل کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گائے،بھینس،اونٹ وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کا حصّہ شامل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟کیاعقیقہ کاحصہ شامل کرنے سے قربانی و عقیقہ ہو جائیں گے؟

1517
1518

اسلامی کتابوں کی مالیت نصاب تک پہنچ رہی ہو، تو کیا ان کی بھی زکوۃ دینی ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ گھر میں اسلامی کتابیں موجود ہوں مثلا کسی نے گھر میں مدنی لائبریری بنائی اور وہ کتابیں اتنی ہیں کہ زکوٰۃ کے نصاب تک ان کی مالیت پہنچ گئی تو کیا ان کتابوں پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟

1518
1519

اگلی صف میں نابالغ کھڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے خاص طور پر جمعہ میں اگلی صَف میں نابالغ سمجھ دار بچہ ہو تو جو اس کے پیچھے نمازی کھڑے نماز پڑھ رہے ہوں تو کیا ان کی نماز ہوجائے گی؟ سائل:قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)

1519
1520

جس جانور کے سینگ نکال دئیے گئے ہوں اس کی قربانی

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جَڑ سے نکا ل دیے گئے تھے ،پھر اس کا زَخْم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال(Skin) جُڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟

1520