سرچ کریں

Displaying 1571 to 1580 out of 2740 results

1571

قرض کی وجہ سے گھر کا کرایہ کم مقرر کرنا

سوال: زید ایک گھر اس طرح لیتا ہے کہ اس کا ایڈوانس تین لاکھ اور ماہانہ کرایہ پانچ سو روپے ہوگاحالانکہ اس جگہ ایسے مکان کا کرایہ تین سے پانچ ہزار ہے،تو زید کا اس طرح مکان لینا کیسا ہے؟

1571
1572

گھڑی سے بدشگونی لینا کیسا؟

سوال: ہمارے ہاں یہ مشہور ہے کہ ’’ گھر میں لگی ہوئی ٹائم والی گھڑی رکنی نہیں چاہئے ،اسے ہر وقت چلتے ہی رہنا چاہئے،اگر رک جائے گی،تو تکلیف یا مصیبت آسکتی ہے‘‘تو کیا یہ صحیح ہے یا بد شگونی ہے ؟

1572
1573

مانگنے والے فقیروں کو دینے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھر میں جو فقیر یا خواجہ سرا مانگنے آتے ہیں ان کو دینا کیسا ہے ؟

1573
1575

بیوی کو جوگھر مہر میں دیا،تو کیا شوہر اس گھر میں رہ سکتا ہے ؟

سوال: میں نے اپناگھر اپنی بیوی کو مہر میں دیاہے تو میں اس گھر میں رہ سکتاہوں یانہیں ؟

1575
1576

قرض واپس کرنے پر اس کا کچھ فیصد ریٹ مقرر کرنا کیسا؟

سوال: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس اسکیم کا آغاز کیا گیا ، جس میں مکان ، فلیٹ کی تعمیر اور خریداری کے لیے تقریباً پینتالیس لاکھ (4500000) تک کا قرضہ دیا جارہا ہےاور واپسی کی مدت بیس سال تک ہے اور اس قرضہ کا بارہ فیصد ریٹ مقرر کیا گیا ہے جو کہ قرضہ لینے والے کو اضافی ادا کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر کسی نے کمپنی سے دس لاکھ روپے لیے ہیں تو اسے ایک لاکھ بیس ہزار (120000) روپے اضافی دینے ہوں گے۔ اس اسکیم کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا ہم اس اسکیم کے تحت قرض لے سکتے ہیں یا نہیں؟

1576
1577

گروی رکھی ہوئی چیز سے نفع اٹھانا کیسا؟

سوال: زیدنے بکر کو کچھ لاکھ روپے قرض دے کر اس کا گھر تین سال کے لئے رہن پر لے لیا تین سال کے بعد بکر زید کی رقم لوٹا کر اپنا گھر واپس لے لے گا۔ اورتین سال تک اس مکان کا کرایہ زید حاصل کرے گا۔ آیا اس طرح کا معاملہ کرنا جائز ہے؟

1577
1578

نام بھاری سمجھ کر بدلنا کیسا ہے؟

سوال: میرے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ہم نے اس کا نام محمد حمزہ رکھا ہے لیکن وہ بہت زیادہ روتا ہے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل دو،ایسا کرنا کیساہے؟

1578
1579

شادی کا کھانا کیا گھر لے کے جاسکتے ہیں؟

سوال: ہم کسی کی شادی پرکسی ہوٹل میں جب جاتے ہیں تو کھانا وافرمقدار میں موجود ہوتا ہے ،ہمیں غالب گمان ہوتا ہے کہ یہ کھانا بچ جائے گااورہوسکتا ہے کہ ضائع بھی ہوجائے ،اس لئے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم کچھ کھانا اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں،مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم میزبان سے اجازت بھی نہیں لے سکتے،کیا ہمارا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟

1579
1580

فجرکے وقت میں تحیۃ المسجد کے نوافل اداکرنا

سوال: کیا فجر کی سنتیں گھر میں اداکرنے کے بعد مسجد میں جا کر فرائض سے پہلےدو نوافل تحیۃ المسجد کے ادا کر سکتے ہیں؟

1580