
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
سوال: فی زمانہ پلاٹس کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے جس کی چند صورتوں سے متعلق رہنمائی مطلوب ہے : 1. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ ہمارے پاس اتنی ایکڑ زمین موجود ہے اور اس کا باقاعدہ نقشہ جاری کر دیا کہ یہاں روڈ، یہاں پلاٹ ہیں ،پلاٹ کے باقاعدہ نمبر بھی جاری کر دیے ،مگر ابھی وہاں کھیت یا کوئی اور چیز ہے ، فزیکلی طور پر باقاعدہ کٹِنگ یا مارکنگ نہیں کی گئی کہ کون سا پلاٹ نمبر کہاں ہے ؟ مگر نقشے میں سب کچھ موجود ہے ،اس نقشے کے مطابق ہی کالونی میں کام ہوگا ، نیز پلاٹ کی قیمت بھی گز یا مرلے کے حساب سے متعین ہے تو ایسا متعین پلاٹ خریدنا، جائز ہے، جبکہ مارکنگ نہیں کی ہوئی ؟ 2. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ فلاں علاقے میں فلاں نمبر متعین پلاٹ دیا جائے گا، مگر وہاں بجلی ، پانی ، گیس ، سیوریج وغیرہ بنیادی سہولیات کا کوئی انتظام نہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں رہائش اختیار کرنا بہت مشکل ہے۔ یا جو پلاٹ خریدا ، وہ متعین ہے اور وہاں رہائشی سہولیات بھی موجود ہیں ،مگر فی الحال وہ جگہ باقاعدہ آباد نہیں ہوئی ۔ اس سوسائٹی کی طرف سے اس کے علاوہ کوئی ایسی شرط نہیں جس کو خرید و فروخت میں ناجائز کہا جا سکے ۔ صرف یہ ایک پہلو ہے جس سے یہ لگ رہا ہے کہ غیر آباد اور بنجر زمین کو خریدنے پر کوئی شرعی رکاوٹ تو نہیں ہوگی ؟ 3. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ فلاں ایریا ہے ، اس میں سے کوئی ایک پلاٹ آپ کو ملے گا یعنی ایک حد تک تو واضح ہو گیا کہ علاقہ کون سا ہے، مگر اس پلاٹ کی تعیین نہیں کہ پلاٹ نمبر کون سا ہو گا؟ کس جگہ ہوگا؟کچھ مہینے یا سال گزرنے کے بعد ہر ایک کا پلاٹ نمبر دے دیا جاتا ہے ۔ 4. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ آپ کو اتنی رقم میں پلاٹ دیں گے ،مگر ان کی مقرر کردہ کالونی کی جگہ ، پلاٹ کی قیمت ، خریدنے والوں کی تعداد وغیرہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید ان کے پاس اتنے پلاٹ موجود ہی نہیں۔پلاٹ خریدنے کی صورت میں کوئی معین جگہ بھی نہیں بتائی جاتی، بلکہ صرف ایک فائل دے دی جاتی ہے ۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد بعض لوگوں کو باقاعدہ پلاٹ دے دیا جاتا ہے، جبکہ بعض لوگوں کو جھوٹے آسرے دیے جاتے ہیں۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مندرجہ بالا صورتوں میں پلاٹ خریدنے کے شرعی احکام کیا ہوں گے؟
سوتیلی ماں کے بھائی سے نکاح کا حکم
سوال: زید نے ایک شادی کی، اس بیوی سے اس کو اولاد بھی ہوئی ،پھر اس بیوی کا انتقال ہو گیا ،پھر زید نے دوسری شادی کی، اب اس دوسری بیوی کے بھائی سے اپنی اس بیٹی کا نکاح کرنا کیسا ،جو پہلی بیوی سے ہوئی تھی؟
لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
جواب: مہینے میں آپ کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو سکتے، ہمارے اور حضور علیہ السلام کے مابین کفار کا قبیلہ مضر ہے، آپ ہمیں واضح حکم دیں جو ہم اپنے پیچھے والوں کو...
ربیع الاول کے موقع پرجلوس نکالنے اور پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟
ذی الحج میں ایام بیض کے روزے کیسے رکھے جائیں؟
سوال: ذو الحجہ میں ایام بیض کے روزے کیسے رکھے جائیں کیونکہ ایام بیض میں اسلامی مہینے کی 13تاریخ بھی شامل ہے اور ذو الحجہ کی 13تاریخ ایام تشریق میں سے ہے اور ایام تشریق میں تو روزہ رکھنا منع ہے ،تو کیا ایسی صورت میں اگر صرف 14اور15 ذو الحجہ کے روزے رکھ لئے جائیں تو ایام بیض میں روزے رکھنے کی فضیلت مل جائے گی؟
کیا مسلمان عورت اہل کتاب سے نکاح کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مسلمان عورت کسی اہل کتاب مرد سے نکاح کر سکتی ہے؟ سائل : عامر مرزا ( گلزار قائد، راولپنڈی)
کیا کزن(cousin)کی بیٹی سے نکاح ہوسکتاہے؟
سوال: کیا کزن(cousin)کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوسکتاہے؟ شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں۔
کیا سسر اپنی بہو سے نکاح کرسکتا ہے؟
سوال: بیٹے نے طلاق دے دی ہو تو کیا سسر اپنی بہو سے نکاح کر سکتا ہے؟
سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟
سوال: ہم نے سونے کا کام شروع کیا ہے ، جس میں بسکٹ کی صورت میں سونا خریدا جاتا اور مختلف کاریگروں سے اس کا زیور بنوا کر دُکانداروں کو بیچا جاتا ہے ۔ کاریگر سونے میں موتی وغیرہ لگا کر زیور بنا دیتا ہے ، پھر ہم وہ زیور دُکانداروں کو بیچتے ہیں ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اس بنے ہوئے زیور کا وز ن کرکے ہمیں اس وزن سے کچھ کم سونا دیتا ہے ،مثلا : تیار شدہ موتیوں والا زیور 24گرام ہوتا ہے ، جس میں اندازاً 21 گرام کا سونا ہوتا ہے اور باقی 3گرام کھوٹ و موتی کے ہوتے ہیں ، 1گرام کھوٹ اور 2گرام موتی ، تو دکاندار ہم سے یہ طے کر لیتا ہے کہ اس مکمل زیور کے بدلے میں 23 گرام سونے کا بسکٹ یا ڈلی دوں گا ۔ نیز کبھی یہ سودا نقد ہوتا ہے اور کبھی ادھار ہوتا ہے ، یعنی دکاندار ہم سے زیور لے لیتا ہے، مگر ڈلی یا بسکٹ ایک مہینے بعد دیتا ہے ۔ اس طرح خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کرنے حکم
سوال: زیدنے کسی بیوہ عورت سے شادی کی ۔ اوراس بیوہ عورت کی پہلے شوہرسے ایک بیٹی ہے ،توکیازیدکابیٹا اپنی سوتیلی ماں کی اس بیٹی سے نکاح کرسکتاہے ؟شرعااس نکاح کی ممانعت تونہیں ؟