
حج میں طواف رخصت کیے بغیر اپنے وطن واپس آگئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: عمرہ اد اکرکے پھر طوافِ رخصت ادا کرے، ایسی صورت میں اس پر دم وغیرہ کچھ بھی لازم نہیں، یا پھر نہ لوٹے بلکہ اس طوافِ رخصت کے بدلے دم دیدے، اور یہ ...
عمرہ کرنے والا، بچے / بچی کو اٹھا کر طواف کےکتنے چکر لگائے؟
سوال: اگرکسی کا بچہ چھوٹا ہو اوراس کو بھی عمرہ کروانے کی نیت ہو تو ایسی صورت میں جب وہ ماں وغیرہ اپنے بچے یا بچی کو لے کر طواف کرے گی توطواف کے 7 پھیرے کرے گی یا 14 پھیرے کرے گی یعنی کیا بچے کے علیحدہ سے پھیرے کرنے ضروری ہیں؟
جدہ رہنے والے کا بغیر احرام مکہ مکرمہ جانا
سوال: میری جدہ شہر میں رہائش ہے اور میں بغیر احرام کے جدہ سے مکہ مکرمہ اپنا سامان لینے کےلئے گیا، وہاں پہنچ کر میں نے اپنے رشتہ دار سے سامان لیا اور عمرہ کئے بغیر واپس آگیا، کیونکہ جب میں جدہ سے مکہ مکر مہ کی طرف جا رہا تھا، تو اس وقت میرا عمرہ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسی وجہ سے میں بغیر احرام کے ہی مکہ مکرمہ چلا گیا، تو کیا میرا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوا؟ کیا مجھ پر دم واجب ہوگا؟
مکہ مکرمہ میں رہنے والا شخص عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گا؟
سوال: کیا مکہ میں رہنے والےشخص کے لئے عمرہ کااحرام حدودِ حرم سے باہر جاکر باندھنا ضروری ہے؟
حج و عمرہ کے ایجنٹس کا، فی پاسپورٹ کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا اسٹیٹ کا کام ہےہم کسی کو کام دلواتے ہیں مثلاً کسی کارپینٹر کو کچن کا کام دلواتے ہیں توہم اسے کہتے ہیں کہ ہمارا کمیشن رکھ لیجئے گا وہ ہمارا کمیشن رکھ کر کسٹمر کو پیسے بتاتا ہے کہ اتنے میں کام ہوگا بعد میں وہ ہمیں ہمارا کمیشن دے دیتا ہے۔ اسی طرح حج و عمرہ کے کام میں اس طرح ہوتا ہے کہ ہم ان سے فی پاسپورٹ کے حساب سے بات کر لیتے ہیں کہ ہمارے ذریعے سے جتنے افراد جائیں گےفی پاسپورٹ کے ٹریول ایجنسی والے سے پانچ ہزار دوہزار وغیرہ کمیشن لے لیتے ہیں۔ ہمارا اس طرح کام کرنا کیسا ہے؟
احرام سے باہر ہونے کے لئے حلق و تقصیر کس مقام پر کی جائے
سوال: ہم نے سنا ہے کہ عمرہ مکمل ہونے کے بعد مرد اور عورت جب تقصیر کریں گے ، تو اپنی رہائش گاہ پر آکر نہیں کرنی بلکہ باہر ہی کرنی ہے ،جبکہ اس صورت میں اگر عورت وہاں تقصیر کرتی ہے ، تو اس کے بال ننگے ہونے کے بھی مسائل ہیں۔ اس حوالے سے کیا حکمِ شرع ہے؟
شوال میں عمرہ کرنے پر حج کی فرضیت کا حکم
سوال: ماہ شوال میں ہم مدینہ شریف سے نمازعیدالفطرپڑھ کرعمرہ کی نیت سے احرام باندھ کرمکہ شریف روانہ ہوئے اورعمرہ اداکرنے کے بعددوچاردن کے بعدمکہ شریف سے اپنے وطن پاکستان روانہ ہوئے۔ کچھ حضرات کاکہناہے کہ جس نے پہلے فرض حج اداکرلیاہو ، وہ توشوال میں مکہ شریف جاکراپنے وطن واپس آسکتاہے ، لیکن جس نے ابھی فرض حج ادانہیں کیا ، وہ اگرماہ شوال میں مکہ شریف کی حدودمیں داخل ہوجائے ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں آسکتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیایہ بات درست ہے کہ جس نے فرض حج ادانہیں کیا ، وہ شوال کے مہینے میں مکہ شریف گیا ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں پلٹ سکتا؟
حج تمتع میں حج کا احرام باندھنے سے پہلے کی گئی سعی کا حکم
سوال: حج تمتع کرنے والے نے عمرہ کے بعد احرام کھول دیا، اب وہ حج کا احرام باندھنے سے پہلے اگر نفلی طواف کرے اور اُس کے بعد حج کی سَعی کر لے، تو کیا یہ سَعی کفایت کرے گی؟
کیا احرام کی نیت کئے بغیر تللبیہ پڑھنے سے احرام لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: اگر ہم اپنے گھر پر سلے ہوئے کپڑے پہنے ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھ لیں جیسے بعض اوقات ہم ذکر کی نیت سے یا یاد کرنے کی نیت سے تلبیہ پڑھتے ہیں عمرہ یا حج کی نیت نہیں ہوتی،تو کیا اس طرح تلبیہ کہنے سے احرام کی پابندیاں لازم ہوجاتی ہیں ؟
حرم سے باہر عورت کا تقصیر کروانا کیسا ؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ کیا اور تقصیر کئے بغیر حدودِ حرم سے باہر چلی گئیں اور کوئی خلافِ احرام کام کرنے سے پہلے حدودِ حرم سے باہر ہی بال کاٹ لئے تو کیا دم لازم ہوگا؟