سرچ کریں

Displaying 151 to 160 out of 2628 results

151

نمازی کی قراءت کی آواز دوسرے تک جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: تنہا نماز پڑھنے والا سنت اور نفل نماز میں اتنی بلند آواز سے قراءت کرتا ہےکہ پاس میں نماز پڑھنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟

151
152

صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عینِ مسجد، فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں اگر صف کے درمیان میں کوئی دیوار یا ستون موجود ہو تو دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ اور ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے کیا نماز پر کوئی اثر ہوگا؟

152
153

نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم

سوال: نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے اسٹمک گیس(stomach gas) آ جائے تو نماز کا کیاحکم ہوگا؟

153
154

عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟

سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟

154
155

مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

155
156

ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر وضو کے دوران ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے اور رُک نہ رہا ہو اور ساتھ ہی نماز کا وقت بھی تنگ ہو ، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

156
157

نمازپنجگانہ امت محمدیہ(علی صاحبھاالصلوۃ والسلام) کی خصوصیت

سوال: جس طرح ہم پر پنج وقتہ نماز فرض ہیں ،کیا اسی طرح پچھلی امتوں پر بھی نماز فرض تھی اورتھی تو کتنے وقت کی نماز فرض تھی؟

157
158

بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کرنے کا درست طریقہ

سوال: اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز ادا کر رہا ہو،تو رکوع کس طرح کرے؟ کچھ لوگ بہت زیادہ جھک جاتے ہیں ، کچھ بہت کم جھکتے ہیں، شرعی رہنمائی فرمائیے اس میں رکوع کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

158
159

فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے؟

159
160

نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

160