
غسلِ جنابت میں زکام کی وجہ سے سر پر پانی نہ ڈالنا
سوال: اگر کسی شخص پر غسل جنابت فرض ہو جائے مگر اس کو زُکام ہو، جس کی وجہ سے نہانے میں سر پر پانی ڈالے گا تو زکام کے بڑھنے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا خطرہ ہو،تواکیا اس حالت میں اسےسر پر پانی نہ ڈالنے کی اجازت ہوگی ،اس طرح کہ وہ سر پر پانی نہ ڈالے اور باقی جسم پر پانی بہا لے اور پورے سر کا اچھی طرح سے مسح کر لے ؟تو کیا اس طرح فرض غسل ہوجائے گا اور اس غسل سے نمازیں ہوجائیں گی؟
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تکرار کا حکم؟
سوال: اگر کسی نے مغرب کی فرض نماز کی پہلی رکعت میں ایک بارمکمل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بھول کر دو بارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی،جب دوسری بار سورہ فاتحہ پڑھ چکا تو یاد آیا کہ وہ تو پہلے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہے، پھراس نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز درست ادا ہوگئی یا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
ناپاک مٹی سے بنا ہوا برتن پکنے کے بعد گیلا ہوجائے تو کیا پھر ناپاک ہوجائے گا ؟
سوال: کتب فقہ میں لکھا ہے کہ ناپاک مٹی سے برتن بنایا گیا، تو جب تک وہ گیلا ہو، ناپاک ہوتا ہے اور سوکھ جائے، تو پاک ہو جاتا ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ اگر ایسا برتن دوبارہ گیلا ہو جائے، تو وہ پھر ناپاک ہو جائے گا یا نہیں؟
عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکوئی شخص عمرہ میں لا علمی کی وجہ سے سعی کیے بغیر احرام کھولنے کی نیت سے سر منڈا کر احرام اُتار دے ،تو اس کا کیا کفارہ ہو گا،کیا دَم دینا پڑے گا یا دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟
باوضو سونے کی فضیلت کس کو حاصل ہو گی؟
سوال: سونے کے لیے وضو کرنا مستحب ہے ،مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے سونےکے لیے وضو کیا اور نیند آنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ گیا اور وہ ایسے ہی دعائیں وغیرہ پڑھ کر سوگیا، تو اس کو حدیثوں میں بیان کیے گئے باوضو سونے کے فضائل حاصل ہوں گے ؟اس مستحب پر عمل کرنا کہلائے گا یا نہیں ؟نیز اگر کسی کا پہلے سے وضو ہو ،تو اب سونے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا پہلے والا وضو کافی ہے ؟
عورت کے لیے حرم شریف کے اندر مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوٹل میں ؟
جواب: نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں ،اور نمازوں کے لئے مسجد میں جانے کی ممانعت ہے چاہے وہ عورت حرمین طیبین میں ہو یا کسی اور مقام پر ۔ لہذا نمازوں کے لئے ...
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب: دوبارہ سے ان کے پاس حاجت سے زائد کچھ رقم آجائے تو ظاہر ہے کہ کچھ بھی رقم کے آنے سے دوبارہ نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت بلکہ اس س...
سورہ فاتحہ کی ایک آیت یا کچھ حصہ بھول جانے سے نماز کا حکم
جواب: دوبارہ پڑھنا واجب ہے،کیونکہ جن رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھنا واجب ہے، یعنی فرض نماز کی پہلی دو رکعتیں اور سُنَن ونوافل اور وتر کی ہررکعت ،اِن میں اگر...
وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں شامل ہوا ، تو دعائے قنوت کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں وتر جماعت کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ، تو اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہواور اس نے امام کے ساتھ دعائےقنوت بھی پڑھ لی ہو، تووہ بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا؟ کیا اس میں دوبارہ دعائے قنوت پڑھے گا؟نیز اگر تیسری رکعت میں امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوا،تو ایسی صورت میں اس کے متعلق کیا حکم ہوگا؟