
آخری قعدہ کر کے کھڑے ہو گئے اور قیام میں ہی سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور یاد آنے پر حالتِ قیام میں ہی سلام پھیر دے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگا اور سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم ہو گا؟ (2) بہار شریعت میں ہے کہ :’’اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا ،تو بھی نماز ہو جائے گی،مگر سنت ترک ہوئی۔‘‘(بھار شریعت، حصہ 4، صفحہ 712) اس سے سمجھ آتا ہے کہ بغیر سجدہ سہو وغیرہ کے نماز درست ہو جائےگی، کیونکہ ترکِ سنت سے سجدہ سہو/ اعادہ نماز لازم نہیں ہوتا۔
کیا تاخیر سے شامل ہونے والا مقتدی ثنا پڑھے گا ؟
سوال: اگر مقتدی امام کے قیام کے دوران نماز میں شریک ہو تو اُسے ثنا یعنی ” سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ۔۔۔الخ “ پڑھنی چاہئے یا نہیں ؟
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی، کیا وہ نماز ادا ہوگئی؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں سائل: ابو فیضان
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟
مقتدی کے تکبیرکہنے کے بعدامام نے سلام پھیردیا
سوال: زید نمازِ فجر کے لئے پہنچا، اس وقت امام صاحب قعدہ میں تھے، زید نے تکبیر تحریمہ کہی ، ابھی قیام میں ہی تھا کہ امام صاحب نے سلام پھیر دیا، تو اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا زید جماعت میں شامل ہو گیا یا اسے اپنی نماز پڑھنی پڑے گی، اور اپنی نماز کے لئے تکبیر تحریمہ کہنے کی دوبارہ حاجت ہے یا وہی پہلے والی ہی کافی ہے؟
امام قعدہ اولی میں بھول کر سلام پھیر دے تو مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے؟
جواب: نمازکے فاسد ہوجانے کااندیشہ ہے ، کہ امام تواپنے گمان میں نماز مکمل کرچکا ہے،لہذا ممکن ہے کہ اس سے کلام وغیرہ کوئی نمازکے منافی کام صادر ہوجائے۔...
نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے؟ اس کے متعلق چند سوال
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم نے سنا ہے کہ اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے، لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے؟ کیا عورت کیلئے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے؟ کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عینِ مسجد، فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں اگر صف کے درمیان میں کوئی دیوار یا ستون موجود ہو تو دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ اور ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے کیا نماز پر کوئی اثر ہوگا؟
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
سوال: خواتين حج و عمره کے لیے جاتی ہیں،تو خواتین کا مکہ میں مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا ہوٹل میں بہتر ہے؟نیز مسجد حرام کے قریب ہوٹل میں نماز پڑھنے سے ایک نیکی کا ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب ملے گا یا نہیں؟