
چوتھی بیوی کو طلاق دینے کے بعد مزید نکاح کرنے کا حکم
سوال: مرد کو ایک وقت میں چارنکاح کرنے کی اجازت ہے،تو اگر کسی مرد نے چارنکاح کیے ،پھر ایک بیوی کو طلاق دے دی، اب اس کے نکاح میں تین عورتیں ہوں گی،تو کیا وہ اب مزید ایک نکاح اور کر سکتا ہے؟
کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟
جواب: کلمہ رہ جائے،تو لقمہ دینا جائز ہے،بلکہ تراویح میں پورے قرآن کریم کا ختم کرنا مقصود ہوتا ہے اور کچھ حصہ بھی رہ جانے سے یا کسی غلطی کے ساتھ وہ مکمل نہ...
کیا نفل کا ثواب ایصال کرسکتے ہیں ؟
جواب: کلمہ طیبہ،درود شریف،روزہ،حج،زکوٰۃ، صدقہ و خیرات وغیرہ، اس کا ثواب دوسرے فوت شدہ یازندہ مسلمانوں کو ایصال کر سکتا ہے کہ ایصالِ ثواب کرنا واضح طور پر ق...
مسجدِ بیت میں میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا
سوال: ایک اسلامی بہن اپنے بیڈ روم کے ایک حصے میں مسجد بیت کی نیت کرکے وہاں دس روزہ سنتِ اعتکاف میں بیٹھی ہیں ، یہ رہنمائی فرمادیں کہ اعتکاف کے دوران اس کاشوہر اس کمرے میں اپنی بیوی کےساتھ ایک بستر پرسوسکتا ہے یانہیں ؟ بیوی مسجد ِبیت میں رہتے ہوئے شوہر کا سر وغیرہ دبا سکتی ہے؟ اعتکاف میں شوہر کے ساتھ رہنے کی کوئی ممانعت ہے یا نہیں ؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: کلمہ طیبہ یا درود شریف پڑھ دو ۔ یہ صورت جواز کی ہے۔(فتاوی رضویہ، ج23، ص537،رضا فاؤنڈیشن ،لاھور) صدر الشریعہ بدر الطریقہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی...
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
سوال: شادی بیاہ کے موقع پر ہیجڑے گھروں میں آتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں ،لوگ مجبوراً انہیں پیسے دے دیتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ بھی نہ دیا جائے ، تو جان نہیں چھوڑتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور بد دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ اگر ان کو پیسے نہ دئیے جائیں اور یہ بد دعا دے دیں تو ان کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے ،ہماری رہنمائی فرمائیں ، ان کو پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کیا ان کی بددعا قبول ہونے کی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟
فوت شدہ بیوی کا اس کے شوہر کی وراثت میں حصہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک آدمی کی ملکیت میں آٹھ ایکڑ زمین تھی ،اس کی دو بیویاں تھیں، پہلی بیوی اس آدمی کے فوت ہونے سے 13 سال پہلے ہی دنیا سے چلی گئی،پہلی بیوی سے اس آدمی کے چار بچے ہیں، دوسری بیوی ابھی حیات ہے۔ کیا اس فوت ہونے والے شخص کا حصہ صرف دوسری کو ہی ملے گا؟یاپہلی بیوی کابھی اس کی وراثت میں سے حصہ بنتاہے ،اگربنتاہے توکیاپہلی بیوی کے بچے اپنی والدہ کا حصہ طلب کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں تو کیا ان دونوں بیویوں میں سے ہرایک کو آٹھواں حصہ ملے گا یا پھر آٹھواں حصہ دونوں بیویوں میں تقسیم ہوگا ؟
جس کا پتہ ہو کہ قرض کے ساتھ کچھ زیادہ واپس کرتا ہے، اس کو قرض دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ کسی ایسے شخص کو قرض دینا جس کی عادت ہے کہ وہ قرض واپس کرتے وقت اپنی طرف سےاضافی رقم دیتا ہے، یعنی سود پر قرض نہیں لیتا لیکن جب بھی کسی سے قرض لیتا ہے واپسی پر اضافی رقم اپنی خوشی سے دیتا ہے تو کیا ایسے شخص کو قرض دینا اور واپسی پر اضافی رقم لینا گناہ ہوگا؟ کیونکہ اسے دینے والا جانتا ہے کہ وہ اضافی رقم دے گا۔
میٹنگ یا مشورے کے دوران آنے والے شخص نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا ضروری ہے؟
جواب: پر جب تک کوئی عذر نہ ہو سلام کا جواب دے دینا چاہیے تاکہ سامنے والا بدگمانی کا شکار نہ ہو اور اس کی دلجوئی بھی ہوجائے البتہ جب میٹنگ میں گفتگو جاری ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دو شادیاں کی تھیں ، دونوں بیویوں کو اس نے الگ الگ گھرلے کے دیا ہوا تھا ، دونوں بیویاں اپنے بچّوں کے ساتھ اسی الگ الگ گھرمیں ہی رہتی تھیں ، البتہ شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا۔ اب شوہرکا انتقال ہوگیا ہے تو پہلی بیوی چاہتی ہے کہ چونکہ میرا شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا لہٰذا دوسری بیوی کے گھرجاکرعدت گزارے ، کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ دونوں کا گھرزیادہ دور نہیں ہے ، اور کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے ، دوسری بیوی بھی اس بات پر راضی ہے کہ پہلی بیوی اس کے گھرمیں آ کرعدت گزارے۔