
سوال: میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو جہیز کے متعلق حکمِ شرعی کیا ہے ؟ یعنی عورت جو سامان اپنے گھر سے لائی اور جو اسے لڑکے والوں نے دیا مثلاً زیور ، سامان وغیرہ ، وہ کس کا ہو گا ؟
12 ماہ کا مدنی قافلہ کرنے والوں کے سفر سے متعلق مختلف احکام
سوال: (1)بارہ ماہ میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کا سفر گھر سے شمار ہوگایا تربیت گاہ سے؟ اس دوران یعنی گھر سے تربیت گاہ تک جو نمازیں پڑھیں گے ان کی قصر ہوگی یا نہیں؟ (2)تربیت گاہ سے جب مدنی قافلے سفر کرتے ہیں، تو عموماً 12دن کے لئے سفر ہوتا ہے اوراگر 30دن کا قافلہ ہو،توبھی ایک شہر میں 15دن قیام نہیں ہوتا،اس صورت میں نماز قصر ہوگی یامکمل؟ (3)12ماہ والے اسلامی بھائی مدنی مرکز کے پابند ہوتے ہیں، خود سے قیام کی نیت نہیں کر سکتے ،مدنی مرکز جب چاہے سفر پر روانہ فرمادے ،اس صورت میں نمازیں پڑھنے کے حوالے سے ان کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: کیا گھر میں کبوتر پالنا منع ہے؟ اور کیا گھر میں کبوتر پالنے سے تنگدستی آتی ہے؟
گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں؟
جواب: گھروں میں آنے جانے کی وجہ سے اس کے جوٹھے پانی کو حرج کے سبب ناپاک قرار نہیں دیا گیا، تو گدھے کے جوٹھے پانی کے معاملے میں بھی یہی ضرورت موجود ہے کہ ...
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کی وجہ سے خود قربانی نہ کرے بلکہ قربانی کے ایک حصہ کے برابر رقم کسی فاؤنڈیشن کو دیدے اور اس کی طرف سے قربانی کردی جائے، لیکن وہ اس قربانی کا گوشت خود نہ کھائے، بلکہ سارا گوشت صدقہ ہوجائے، تو کیا اس کی قربانی صحیح ہوجائے گی؟ یا اسے گھر لا کر گوشت کا ایک حصہ کھانا پڑے گا تاکہ اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جا سکے؟
دو شہروں میں گھر ہو تو ایک گھر سے دوسرے گھر جانے پر نماز میں قصر کا حکم
سوال: ہمارے دو شہروں میں دو گھر ہیں ، دونوں ذاتی ہیں، ایک گھر میں ہم رہتے ہیں اوروالد صاحب کاروبار کی وجہ سے دوسرے شہر کے گھر میں رہتے ہیں ، مہینے کے بعد وہ ہم سے ملنے آتے ہیں ، تو وہ جب ہم سے ملنے آتے ہیں تو جب تک یہاں رہیں وہ نماز مکمل ادا کریں گے یا قصر کریں گے؟ دونوں شہروں کے درمیان تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
زمین بیچ کر کاروبار کرنا کیسا ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
جواب: گھر ہو تو بندہ اسے کرایہ پر دے کر آمدنی حاصل کرتا رہتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی بڑھتی رہتی ہے۔ یہ سب باتیں وہ ہیں جو غالب طور پر پائی ج...
والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟
سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟
دورانِ عدت والدین کے گھر سے شوہر کے گھر جانا
سوال: عدتِ طلاق میں عورت اپنے والدین کے گھر چلی گئی پھر مسئلہ پتا چلا کہ عدت شوہر کے گھر گزارنی تھی۔ اب کیا دورانِ عدت واپس شوہر کے گھر آسکتی ہے؟