
شلوار یا پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شلوار، پینٹ اور آستین وغیرہ کو فولڈ کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:محمد رضوان عطاری(ڈھوک کھبہ، راولپنڈی)
نماز فرض نہ ہوتی یا صرف ایک بار فرض ہوتی تمنّا کرنا کفر ہے؟
سوال: ایسا بولنا یا سوچناکہ ’’اچھا ہوتا اگر نماز فرض نہ ہوتی“یا ”اچھا ہوتا اگر دن میں صرف ایک بار نماز فرض ہوتی۔‘‘تو کیا کفر ہے؟
کیادوسے زیادہ مقتدی امام صاحب کے برابر میں کھڑے ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ایک شخص کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے نماز پڑھا رہا تھا اسی دوران دوسرا شخص بھی آگیا وہ امام کے دوسری جانب کھڑا ہو گیا اب ایک اور شخص بھی آیا ہے لیکن نہ امام کے لئے آگے بڑھنے کی جگہ ہے اور نہ مقتدیوں کے لئے پیچھے ہونےکی جگہ توکیا اس صورت میں تیسرا مقتدی جماعت میں شامل ہوسکتاہےیا اپنی علیحدہ نماز پڑھے گا؟ سائل:دلشاد
نمازِ جنازہ میں پانچ تکبیریں کہنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ نماز جنازہ میں اگر امام صاحب بھول کر پانچویں تکبیر کہہ دیں، تو کیا نماز جنازہ ادا ہو جائے گی یا دوبارہ لوٹانا ہوگی؟ سائل: محمد محمود (جھنگ)
جوڑا بنے بالوں کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ احادیث طیبہ میں جوڑاباندھ کر(یعنی بالوں کواکٹھاکرکے،سرکے پیچھے گرہ دےکر)نماز پڑھنےسےممانعت واردہوئی ہے،توآجکل عورتیں کیچر(Catcher)لگاکربالوں کواوپرکی طرف فولڈکرلیتی ہیں،کیا کیچر(Catcher)یاکسی اورچیزکے ذریعہ جوڑابنے بالوں سے(کے ساتھ)نمازپڑھناعورتوں کے لئےمنع ہے؟ سائلہ:بنت شجاع الدین(F-11، ناتھ کراچی)
ترک رفع یدین کی احادیث اور رفع یدین کا حکم
جواب: نماز پڑھی تو انہوں نے صرف نمازکے شروع میں رفع یدین کیا اس کے علاوہ پوری نماز میں کہیں رفع یدین نہیں کیا ۔“(السنن الکبری للبیهقي،جلد02،صفحہ 393،دار ا...
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔ سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )
عصر کے بعد کھانا پینا اور سونا منع ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ متعدد چیزوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں عصر کے بعد نہیں کرنا چاہئے، جیسا کہ عصر کے بعد لکھنا پڑھنا نہیں چاہئے، اس حوالے سے تو دار الافتاء اہلسنت کا فتوی وائرل ہے، جس میں اس کاتفصیلی حکم مذکور ہے، البتہ مزید کچھ چیزیں ہیں جن کے بارے میں یہی سننے کو ملتا ہے (۱) جیسا کہ ہمارے بزرگ حضرات کہتے ہیں نماز عصر سے اذان مغرب تک کچھ كهانا پینا نہیں چاہئے۔ (۲) اسی طرح نماز عصر کے بعد سونے سے بھی منع کیا جاتا ہے، ان دونوں باتوں کی شریعت میں کوئی اصل ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔
نماز میں بلند آواز سے تعوذ وتسمیہ پڑھنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جہری نماز میں امام نے تعوذ و تسمیہ آہستہ پڑھنے کی بجائے غلطی سے بلند آواز سے پڑھا تو امام پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ؟سائل:حافظ شہزاد(فیصل آباد)