سرچ کریں

Displaying 1611 to 1620 out of 7083 results

1611

پارسل کمپنی کاپارسل کی قیمت ایڈوانس دےکر بدلے میں اضافی رقم لینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہم آن لائن کاروبار کرتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو سامان Parcel PortX کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ یہ کمپنی ہمیں ایک سہولت دیتی ہے :وہ یہ کہ جب ہم اپنا سامان ڈیلیور کرنے کےلیے Parcel Port X کو دیتے ہیں، تو اس سامان کی جو قیمت ہمارے گاہک نے سامان پہنچنےکے بعد دینی ہوتی ہے،جو اسی کمپنی کے نمائندے کو ہمارا گاہک کیش کی صورت میں دیتا ہے، یہ کمپنی ہمیں ڈیلیوری سے پہلے ہی اُس پارسل کی 50فیصد رقم ایڈوانس دے دیتی ہے ، جس کی وجہ سے ہمیں آدھی رقم جلد مل جاتی ہے ۔بعد میں گاہک سے رقم وصول کرکے اس میں سے اپنے ایڈوانس کی رقم کاٹ لیتی ہے اور بقیہ رقم ہمیں دے دیتی ہے۔ اس سہولت کے بدلے کمپنی ہر پارسل پر 15 روپے اضافی چارج کرتی ہے، جو ڈیلیوری چارجز کے علاوہ ہوتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کمپنی سے سامان کی قیمت کا کچھ حصہ ایڈوانس لینا اور اس کے بدلے 15 روپے اضافی دینا، شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟

1611
1612

قرآن پاک مکمل کروانے پر قاری صاحب کو تحفہ ملے تو لے سکتا ہے ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ والدین بچے کا قرآن پاک مکمل ہونے پر ”معلِّم“ یا ”قاری صاحب“ کو سوٹ اور دیگر چیزیں تحفہ میں پیش کرتے ہیں۔ کیا اُن کا یہ تحفے قبول کرنا شرعاً درست ہے؟ سائل: قاری محمد ارشد

1612
1613

عورت موزوں پرمسح کرسکتی ہے یا نہیں ؟

سوال: اگر کوئی اسلامی بہن وضو کرنے کے بعد چمڑے کے موزے پہن لے تو کیا وہ اس پر مسح کرسکتی ہے ؟اس سے وضو ہوجائے گا؟

1613
1614

اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح

جواب: پر عمل نہیں ہوگا ۔ نیز اعتکاف کا ایک عظیم مقصد لیلۃ القدر کو حاصل کرنا بھی ہے ، جس کے متعلق حکم ہے کہ ”رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“ ت...

1614
1615

ولی اللہ کے نام پر جانور آزاد چھوڑ دینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی شخص نے ایک گائے کسی بزرگ کے نام پر چھوڑ رکھی ہے جو کبھی کسی کے کھیت میں جا کر اس کی فصل کھا جاتی ہے اور کبھی کسی کی دوکان پر جا کر اس کا غلہ کھانے لگتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں اسے منع نہ کرو، ورنہ نقصان ہو جائے گا۔ اس طرح لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے گائے آزاد چھوڑ دینے والے کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس گائے کو نقصان پہنچانے سے منع کر سکتے ہیں کہ نہیں؟ ایک آدمی یہ کہہ رہا تھا کہ بزرگ کے نام پر جانور مقرر کرنا ہندؤوں کا طریقہ ہے۔ ایسا کہنا کیسا ہے؟

1615
1616

شوال کے روزے رکھنے کا حکم

جواب: پر جو روزے مقرر کیے گئے اس پر اپنی مرضی سے زیادتی کرتے ہوئے مزید روزے اپنے اوپر فرض کر لیے ۔ لیکن جب ایسی کوئی بات نہ ہو ، تو شوال کے روزے رکھنے می...

1616
1617

92 کلومیٹر کا فاصلہ کہاں سے شمار ہوگا، جہاں سے چلا ہے، یا شہر سے نکل کر ؟

جواب: پرہے تو مسافرہوگا ورنہ نہیں۔یعنی پہنچنے میں شہر کا اعتبار کرتے ہیں تو چلنے میں بھی شہر کا اعتبار ہونا چاہیے۔ بحر الرائق میں ہے:’’ذکر الاسبیجابی ا...

1617
1618

مسافت سفر 92 کلو میٹر ہونے پر دلائل اور تین میل والی حدیث کا جواب

سوال: زید کا کہن اہے کہ نماز قصر کرنے کے لیے 92 کلومیٹر پر کوئی حدیث نہیں ہے، بلکہ احادیث میں توتین میل کا ذکرآتاہے۔ چنانچہ وہ اپنے مؤقف پردرج ذیل روایات بیان کرتاہے: (الف)صحیح مسلم میں ہے :"عن يحيى بن يزيد الهنائي، قال: سألت أنس بن مالك، عن قصر الصلاة، فقال:كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال، أو ثلاثة فراسخ ، شعبة الشاك ، صلى ركعتين"ترجمہ:یحییٰ بن یزیدہنائی نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہسے نماز میں قصرکے متعلق سوال کیا، تو فرمایا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل کی مسافت کے لیے تشریف لے جاتے یا تین فرسخ کی مسافت کے لیے (شعبہ کو شک ہوا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعات ادافرماتے۔ (ب)سنن ابی داؤدمیں ہے:"عن منصور الكلبي، أن دحية بن خليفة خرج من قرية من دمشق مرة إلى قدر قرية عقبةمن الفسطاط، وذلك ثلاثة أميال في رمضان،ثم إنه أفطر۔۔الحدیث"ترجمہ: منصور الکلبی سے مروی ہے کہ دحیہ بن خلیفہ ایک مرتبہ دمشق کی بستی سے فسطاط کی بستی عقبہ کی مقدار کے برابر مسافت پرتشریف لے گئے ، اور رمضان میں یہ تین میل کا سفر تھا توانہوں نے افطارکیا۔۔الحدیث۔ (ج)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے :"حدثنا هشيم، عن أبي هارون، عن أبي سعيد : أن النبي صلى اللہ عليه وسلم كان إذا سافر فرسخا قصر الصلاة"ترجمہ:ہشیم نے ہمیں ابوہارون سے،انہوں نے ابوسعیدسے روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمجب ایک فرسخ سفرفرماتے ،تونمازمیں قصرفرماتے۔ (د)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے : "عن ابن عمر، قال:تقصر الصلاة في مسيرة ثلاثة أميال" ترجمہ:حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سےمروی ہے، فرمایا:تین میل کی مسافت میں نمازمیں قصرکی جائے گی ۔ (ہ)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن اللجلاج، قال: كنا نسافر مع عمر رضي اللہ عنه ثلاثة أميال، فيتجوز في الصلاة، ويفطر"ترجمہ:لجلاج سے مروی ہے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تین میل کاسفرکرتے تھے، تونمازمیں قصرکرتے تھے اور افطار کرتے تھے۔ (و)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن البراء، أن علياخرج إلى النخیلة فصلى بها الظهر والعصر ركعتين، ثم رجع من يومه فقال: أردت أن أعلمكم سنة نبيكم " ترجمہ: حضرت براء سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نخیلہ کی طرف تشریف لے گئے تو ظہر و عصر دو رکعات ادا کیں ،پھر اسی دن واپس لوٹے، تو فرمایا: میں نے چاہا کہ تمہیں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سکھاؤں ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ : (1)کیازید کامذکورہ بالااحادیث سے کیاجانے والااستدلال درست ہے؟ (2)نیزہمارامؤقف جو92کلومیٹرکاہے ،اس پرکیادلائل ہیں ؟

1618
1619

شہر کی جس طرف سے جارہا ہے، اس سمت کی آبادی سے نکل جانا ضروری ہے؟

جواب: پر فتویٰ ہے۔)فتاوی تاتار خانیہ ،جلد1 ،صفحہ 502،مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ( محیط برہانی میں ہے:”قال محمد رحمہ اللہ: ولایقصر حتی یخرج من مصرہ ...

1619
1620

کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟

1620