
کیا عورتیں مسجد میں جاکردینی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک جگہ جامع مسجد دومنزلہ ہے ۔کیااس کی دوسری منزل پرعورتیں دینی تعلیم (مسائل )سیکھنے کے لیے روزانہ دن میں کسی وقت جمع ہوسکتی ہیں جس میں صحیح العقیدہ سنیہ خاتون مسائل شرعیہ بیان کرے گی؟
96 کلومیڑ سفر کے دوران رہائشی شہر سے بھی گزرہواتو نمازقصر پڑھوں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں خانپور کا رہائشی ہوں ۔ہمارا پہلے رحیم یار خان مدنی مشورہ تھا اور اس کے بعد احمد پور شرقیہ بھی۔لہذا میں پہلے خانپور سے رحیم یار مدنی مشورہ میں حاضر ہوا۔پھر وہاں سے احمد پور شرقیہ گیا۔احمد پور شرقیہ رحیم یار خان سے تقریبا 96کلو میٹر یعنی شرعی سفر بنتا ہے جبکہ خانپور سے احمد پور شرعی سفر نہیں ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں نے جو رحیم یار سے سفر شروع کیا اور راستہ میں خانپور سے بھی گزرا اس میں میں مسافر ہوا یا نہیں ؟اور مجھے قصر کرنی چاہیے تھی یا نہیں ؟جبکہ رحیم یار سے احمد پور سفر کرتے ہوئے عشاء کی نمازمیں نے احمد پور میں قصر کر کے پڑھی۔ سائل :محمد احمد رضا عطاری(خانپور ضلع رحیم یار خان)
کیا ہر عورت کو اس کے شوہر کی ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہمارے معاشرے میں یہ مشہور ہے کہ عورت کو مرد کی ٹیڑھی پسلی سے بنایاگیا ہے۔ کیا ہر عورت کو اس کے مرد یعنی اس کے شوہر کی ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بینکوں کی جانب سے مختلف اسکیمیں سامنے آتی رہتی ہیں، فی الحال ایک بینک کی جانب سے ایک اسکیم،کمیٹی کے نام کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے ،کہ بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالئے،نہ کمیٹی ڈوبنےکی فکراور دیگر پریشانیوں سے بھی نجات ۔ 12یا18 یا 24 ماہ کی بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالی جاسکتی ہے ،جس میں منتخب شدہ مدت کے مکمل ہونے اور تمام اقساط کی ادائیگی پرکسٹمر کو Bank Contribution بھی حاصل ہوگا، جبکہ مکمل منتخب شدہ مدت مکمل ہونے سے قبل اگرکسٹمر اپنی جمع شدہ رقم لینا چاہے تو بغیر کسی Penaltyکے لے سکتاہے،البتہ ایسی صورت میں Bank Contributionنہیں ملےگا۔بینک،Bank Contribution کے نام پر 24 لاکھ کی کمیٹی پر 1 لاکھ ،18 لاکھ کی کمیٹی پر 50 ہزار اور 12لاکھ کی کمیٹی پر 25 ہزار دے رہا ہے ۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں یہ معلوم کرنا ہے کہ بینک کے ساتھ اس طرح کی کمیٹی ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟
نعل پاک یا روضہ رسول کی تصویر بنانا اور تعظیم کرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور نبیِّ اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے روضۂ اقدس یا نعل پاک کی تصویر اور نقش بنانا اور ان کی تعظیم و تکریم کرنا کیسا ہے؟ اس بارے میں راہنمائی فرما دیں۔
جواب: شرعی طور پر اس کے نیچے پانی بہانا ضَروری نہیں ، یونہی مصنوعی ناخن لگوانے کی صورت میں اگر ناخن کو اُتارنا حرج و مشقت کا باعث ہو ، تو اُتار کر نیچے پا...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جس پر زکوٰۃ فرض ہو، یا جس کے پاس زیورات ہوں کیا اسی پر حج فرض ہوتا ہے اور جس پر زکوٰۃ فرض نہ ہو یا اس کے پاس زیورات نہ ہوں کیا اس پر حج فرض نہیں ہوتا؟
لکھ کر قسم کھانے کا حکم؟ نیز اللہ کا نام لیے بغیر قسم کھانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (۱( اگر کسی شخص نے رب تعالیٰ کی قسم نہ دل سے کھائی،اور نہ زبان سے کہی، بس صرف لکھ دیا، تو کیا قسم ہوجائے گی؟ (۲) اگر کسی نے یوں کہا ہوکہ ’’میں قسم اٹھا کر یہ بات کہہ رہی ہوں‘‘ لیکن اللہ تعالی کی قسم کے الفاظ نہیں بولے، تو کیا اس صورت میں بھی قسم ہوجائے گی؟