
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بڑی بہن (بیوہ)جن کی عمرتقریباً 65سال ہے وہ بغیرکسی محرم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہی ہیں۔میری بہن کویہ کہاگیاہے کہ اس عمرمیں محرم کی پاپندی نہیں ہے ۔ان کے ساتھ ان کی دیورانی اورکچھ خواتین اوران کے ایک عزیزاپنی بیوی کے ہمراہ جارہے ہیں ۔ کیااس طرح میری بہن بغیرمحرم شرعی سفرکرکے عمرے کی ادائیگی کے لئے جاسکتی ہیں ؟
دم لازم ہونے کے بعد مزید عمرے کرنا
سوال: کسی پر دم واجب تھا ، لیکن اس نے آگے مزید عمرے کر لیے، تو کیا اس کے بعدوالے عمرے ہو جائیں گے یا نہیں ؟ یا پہلے دم کی ادائیگی لازم ہو گی اور پھر آگے مزید عمرہ کر سکتا ہے ؟
پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید عمرے کرنا افضل ہے یا طواف ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر عمرے کے لیے جائیں، تو پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید نفلی عمرے کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟ سائل:محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
جوان لڑکی کا اپنی والدہ اور ماموں کے بیٹے کے ساتھ عمرے پرجانا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ عمرے پر جارہی ہے۔اس خاتون کی ایک جوان بیٹی بھی ہے ،وہ خاتون چاہتی ہے کہ یہ بھی ہمارے ساتھ عمرے پر چلی جائے، تو کیا اس لڑکی کا یوں سفر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور والدہ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کچھ چھوٹ ملے گی یا نہیں ؟
احرام کی حالت میں عورت کے لیے سرکامسح کرنے کاطریقہ
سوال: احرام کی حالت میں عورت سر کا مسح کس طرح کرے گی؟
مکہ مکرمہ میں رہنے والا شخص عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گا؟
سوال: کیا مکہ میں رہنے والےشخص کے لئے عمرہ کااحرام حدودِ حرم سے باہر جاکر باندھنا ضروری ہے؟
احرام کی حالت میں عورت کو کس قسم کا جوتا پہننا چاہئیے ؟
سوال: کیا احرام کی حالت میں عورت بند جوتے پہن سکتی ہے؟
احرام کی حالت میں بدن کی کھال اکھیڑنا
سوال: عمرہ کے دوران احرام کی حالت میں اگر کسی مقام کی کھال ابھر گئی اور اسے اکھیڑ دیا تو اس کے متعلق کیا حکم ہو گا ؟
عورت احرام میں کس کلرکے کپڑے پہنے گی ؟
سوال: کیا عورت احرام میں کوئی بھی ایک چیز سفید پہن سکتی ہے یا پورے کپڑے ہی سفید پہننا ہوتےہیں؟