logo logo
AI Search

Wazu Aur Sone Ke Liye Ihram Kholna

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وضو اور سونے کے لئے احرام کھولنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

احرام باندھے تو اس کے بعد وضو اور سونے کے لئے احرم کھول سکتے ہیں؟ عورت اور مرد دونوں کے لئے کیا حکم ہوگا؟

جواب

وضو کرتے وقت (پردے کا خاص خیال کرتے ہوئے) احرام کھولنے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں، ہاں! اگر احرام کی پابندیاں ابھی باقی ہیں تو (وضو کیلئے  ہو یا سونے کیلئے) بہرحال سلے ہوئے کپڑے نہیں پہن سکتے۔ نیز اسلامی بہنوں کیلئے احرام کے باب میں حکم یہ ہے کہ وہ حسبِ معمول سِلے ہوئے کپڑے پہنیں، نیز دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں، سر بھی ڈھانپیں مگر چہرے پر چادر نہیں اَوڑھ سکتیں، البتہ غیر مردوں سے چہرہ چھپانے کے لئے ہاتھ کا پنکھا یا کوئی کتاب وغیرہ سے ضرورتاً آڑ کرلیں۔ احرام میں عورتوں کو کسی ایسی چیز سے منہ چھپانا جو چہرے سے چپٹی ہو حرام ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1271
تاریخ اجراء:05 جمادی الثانی 1445 ھ/19 دسمبر 2023 ء