
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک خط کی حقیقت
سوال: رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین،رسو ل اللہ ﷺکی طر ف سےعیسائیوں کے نام لکھا گیا خط یہ پیغام محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے عیسائیت قبول کرنے والوں کے لیے ہے،خواہ دور ہوں یا نزدیک ۔یہ ایک عہد ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں،بے شک میں، میرے خدمتگار،میرے مددگار اورپیروکار ان کا تحفظ کریں گے،کیونکہ عیسائی بھی میرے شہر ی ہیں اور خدا کی قسم میں اس سے پرہیز کروں گا جو ان کو ناخوش کرے، ان پر کوئی جبر نہیں ہوگا،نہ ان کے منصفوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا اور نہ ہی ان کے راہبوں کوان کی خانقاہوں سے۔ ان کی عبادت گاہوں کو کوئی بھی تباہ نہیں کرے گا ، نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی وہاں سے کوئی شے مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں لے جائی جائے گی،اگر کسی نے وہاں سے کوئی چیز لی،تو وہ خدا کا عہد توڑنے اور اس کے نبی کی نافرمانی کا مُرتکب ہوگا ، بے شک وہ میرے اتحادی ہیں اورانہیں ان تمام کے خلاف میری امان حاصل ہے،جن سے وہ نفرت کرتے ہیں،کوئی بھی انہیں سفر یا جنگ پر مجبور نہیں کرے گا،بلکہ مسلمان ان کے لیے جنگ کریں گے، اگر کوئی عیسائی عورت کسی مسلمان سے شادی کرے گی، تو ایسا اس کی مرضی کے بغیر ہرگز نہیں ہوگااوراس عورت کو عبادت کے لیے گِرجا گھر جانے سے نہیں روکا جائے گا،ان کے گرجا گھروں کا احترام کیا جائے گا،انہیں گرجا گھروں کی مرمّت یا اپنے معاہدو ں کے احترام سے نہیں روکا جائے گا،قوم میں سے کوئی بھی فرد ، یعنی کوئی بھی مسلمان روزِ قیامت تک اس معاہدے سے رُو گردانی نہیں کرے گا ۔( ) (1)اس خط کے تناظر میں سوال یہ ہے کہ کیا نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عیسائیوں کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ فرمایا تھا؟ (2)اگر کوئی معاہدہ فرمایا تھا ،تو اس کی اصل اور حقیقت کیا ہے؟ (3)کیا اسلامی ریاست میں عیسائیوں کو ہرمعاملے میں کھلی آزادی ہے اورکسی بھی صورت میں کسی عیسائی کو قانوناً سزا نہیں دی جاسکتی؟ (4)کیاہرفرداپنی مرضی اور چاہت سے کوئی بھی دین اختیار کرسکتا ہے،چاہے دین اسلام کے علاوہ ہو اور پھر بھی وہ حق پر ہو گا؟اور کیا تمام مذاہبِ عالَم دُرست اور قابلِ احترام ہیں؟
بروکر کمیشن کا مستحق کب ہوتا ہے ؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: والی صورت کی طرح ہے۔ اولاً: اس لئے کہ یہ درزی وغیرہ کی طرح اجیر مشترک ہے اور اجیر مشترک کے بارے میں جزئیات موجود ہیں کہ وہ کام مکمل کرنے پر اجرت...
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
جواب: روزہ رکھ لے۔مذکورہ دونوں صورتوں میں کفارے کی کوئی بھی صورت اختیار کرنے سے کفارہ ادا ہوجائے گا،البتہ صدقہ کے ساتھ ادائیگی میں افضل یہ ہے کہ حرم کے...
ہر نوچندی جمعرات کا روزہ رکھنے کی منت مانگنا اور کسی مہینے نہ رکھنا
سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے منت مانی ہو کہ اگر میرا یہ کام ہو جائے، تو میں ساری زندگی نوچندی جمعرات (یعنی اسلامی ماہ کی پہلی جمعرات) کا روزہ رکھوں گی اور اس کی منت پوری ہو گئی ہو اور وہ روزہ رکھتی ہو، لیکن کسی مہینے وہ روزہ نہ رکھ پائے، تو کیا اس روزے کی قضاء ہے یا اس دن کو چھوڑ کر کسی اور دن رکھ سکتی ہے؟
دوسرے کی کھجورسے افطارکرنے میں روزہ دارکاثواب کم ہوگایانہیں؟
سوال: دوسرے کی دی ہوئی کھجور سے روزہ افطار کرنے سے کیا ہماری نیکی میں کوئی کمی آئی گی یا ہماری نیکی اتنی ہی رہے گی؟
شاپنگ بیگ ، مٹھائی کے ڈبوں پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری بیکری ہے، ہم شروع سال میں ہی اپنی دکان کے نام سے مٹھائی والی ٹوکریاں بنوا کر رکھ لیتے ہیں، یونہی دودھ دہی کا کام بھی کرتے ہیں، توبیکری کی آئٹمز اور دودھ دہی کے لئے سادہ شاپر بڑی تعداد میں خرید کر اسٹاک کر لیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ استعمال کرتے رہتے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا ان شاپنگ بیگز اور مٹھائی والی ٹوکریوں کی مالیت کو بھی زکوۃ کے نصاب میں شامل کریں گے؟
مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلا جائے تو روزے کا حکم
سوال: میں پیشاب کرنے کے بعد اگلی شرمگاہ دھو رہا تھا، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگلی شرمگاہ میں شاید پانی کا کوئی قطرہ چلا گیا ہے، تو کیا روزہ کی حالت میں مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، رہنمائی فرما دیں۔
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
جواب: والی روٹی لگی ہو جو خشک ہو چکی ہو ، اور اس نے وضو کیا اور پانی اس کے نیچے نہ پہنچا، تو وضو جائز نہیں ہوگا؛ کیونکہ اس سے بچنا ممکن ہے۔ ایسا ہی "المحي...
تکیہ دودھ، خوشبو تحفہ میں ملے تو واپس نہ کرنے سے متعلق حدیث
جواب: چیزوں کو قبول نہ کیا جائے، تو اس سے سامنے والے شخص کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہے، لہٰذا جب کسی شخص کو یہ چیزیں بطور تحفہ دی جائیں، تو قبول کر لینی چاہ...