سرچ کریں

Displaying 161 to 170 out of 3818 results

161

فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہو تو نمازِ تہجد شروع کرنا کیسا؟

جواب: جمعہ اور عیدین کے علاوہ دیگر نمازوں میں اصول یہ ہے کہ نمازی نے اگر وقت کے اندر تکبیرِ تحریمہ کہہ لی تو وہ نماز درست ادا ہوگی، لہذا نمازِ تہجد کی درست...

161
162

نماز میں عورت کا ٹخنہ ظاہر ہو جائے، تو نماز کا حکم

سوال: ہ کیاعورت کا ٹخنہ سِتر میں شامل ہے؟ اگرٹخنہ کھلا رہ گیا، تو کیا نماز ہو جائے گی؟

162
163

آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم

سوال: اگر کوئی عورت حج کی آخری فلائٹس میں حج کے لیے جا رہی ہو اور حج قِران یا حج تمتع کرنا چاہتی ہو، اور اُنہی دنوں میں اس کی ماہواری کی تاریخ بھی ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتی ہے کہ حج کے بعد جب پاک ہو جائے، تو اُسی احرام میں عمرہ بعد میں کر لے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت نے حج قران یا حج تمتع کی نیت کرلی ہو اور وہ جب مکہ پہنچے تو ناپاک ہو جس کی وجہ سے عمرہ نہ کرسکے، پھر وہ 7یا 8 ذوالحجہ کو پاک ہورہی ہو اور اب اُسے منیٰ جانا ہو، تو کیا ضروری ہے کہ عمرہ کر کے ہی جائے؟یا عمرہ کیے بغیر ارکان حج ادا کرلے اور پھر بعد میں عمرہ کرلے۔کیا ایسا ممکن ہے؟

163
164

جمعہ کے لیے شہر ہونے کی شرط کا ثبوت

سوال: جمعہ کی شرائط میں یہ جو شہر ہونے کی شرط ہے اس کا ثبوت کہاں سے ہے؟

164
165

جمعہ کے دن کپڑے دھونا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ خواتین میں مشہور ہے کہ جمعہ کے دن کپڑے دھونے کی شرعاً ممانعت ہے ۔ اس بات کی شرعی کیا حیثیت ہے اور اگر ممانعت ہے ، تو کیا جمعہ کی نماز ادا ہوجانے کے بعد بھی نہیں دھو سکتے ؟ سائلہ:معلمہ (مدرسۃ المدینہ ، صدر،کراچی)

165
167

نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔

167
168

مقتدی ثناء کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھے گا یا نہیں ؟اگر پڑھ لے ، تو کیا نماز ہوجائے گی ؟

سوال: کیا مقتدی ثنا ءکے بعدتعوذوتسمیہ(اعوذباللہ اوربسم اللہ) بھی پڑھے گا یا نہیں ؟ اگر پڑھ لے،تو کیا اس کےنماز ہو جائےگی؟

168
169

عورت شوہر کے ساتھ مستقل دوسرے ملک چلی گئی، تو میکے و سسرال آنے پر نماز میں قصر کا حکم

سوال: ايك عورت ہندہ کی شادی فیصل آباد میں ہوئی اور وہ اپنے میکے کراچی سے رخصت ہو کر سسرال فیصل آباد مستقل آ گئی پھروہاں سے شوہر کے ساتھ مستقل انگلینڈ چلی گئی کہ اس نے اور اس کے شوہر نے فیصل آباد سے ترک وطن کا ارادہ کر لیا اور انگلینڈ میں شہریت حاصل کرلی اور دونوں کا اپنے بچوں کے ساتھ مستقل وہیں رہنے کا ارادہ ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ہندہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ پاکستان آ رہی ہے ، چھ سات دن کراچی رہے گی اور چھ سات دن سسرال فیصل آباد میں رہے گی، اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے ،پاکستان میں کراچی و فیصل آباد میں سے کہاں وہ نماز قصر کرے گی اور اس کا وطن اصلی کون سا شہر کہلائے گا؟

169
170

قیامت کس تاریخ کوآئے گی ؟

جواب: جمعہ والے دن آئے گی۔ صحیح مسلم میں ہے” عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه أدخل...

170