
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
دلہن نے مہنگا میک اپ کیا ہو اور وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز پڑھنا شرعاً فرض رہے گا کیونکہ میک اپ کا خراب ہوجانا ایسا عذر نہیں ہے جس کے سبب تیمم کرنا جائز ہو۔دلہن کاوضو ٹوٹ جائے اور فرض نماز کا وقت ختم ہو...
ڈوری والی ہوڈی پہن کر نماز پڑھنا
سوال: سردیوں کے دنوں میں ہوڈی کا استعمال دیکھنے کو آتا ہے،اس میں دو ڈوریاں سامنے کی طرف لٹک رہی ہوتی ہیں،کیا ان ڈوریوں کا لٹکانا سدل میں آئے گا ؟اس طرح کی ہوڈی پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہوگا؟
جو مریض بستر پر ہو اور حرکت نہ کرسکے اس کے لئے نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی بالکل بستر پر ہو، حرکت نہ کر سکے، تو اس کے لئے نماز کا کیا حکم ہو گا ؟
غیبت کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم؟
سوال: اگر امام صاحب اپنے مومن بھائی کی پیٹھ پیچھے بارہا بار غیبت کرتے رہے تو امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟
صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے) جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھ لی تو وہ نمازواجب الاعادہ ہے یا نہیں ؟ سائل:حافظ سعید چشتی(صدر،کراچی)
عذر کے سبب پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ لگنے والے شخص کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کی ٹانگ کا آپریشن ہوا ہے ، تکلیف کی وجہ سے سجدے میں ان کے پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہیں لگتا اور تشہد میں بھی سیدھاپاؤں کھڑا نہیں کرتے، کیا اس عذر کی حالت میں ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
نفل کی دوسری اور تیسری رکعت میں خلافِ ترتیب قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت نفل نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ النصر اور تیسری رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
اسکارف ڈبل کرکے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: بعض اوقات اسلامی بہنیں اسکارف ڈبل کر لیتی ہیں، تاکہ بال نظر نہ آئیں، تو یہ نماز میں کپڑا فولڈ کرنے میں تو نہیں آئے گا اور نماز میں کوئی فرق تو نہیں پڑے گا؟