
سرمایہ برابر ہو تو کیا نفع برابر ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دو افراد نے مل کر یوں پارٹنر شپ کی ہے کہ دونوں نے برابر برابر(Equal) انویسٹمنٹ کی ہے۔ ان میں سے ایک فریق کام کرتا ہے وہ پچھترفیصد(75%) نفع(Profit) لیتا ہے اور جو کام نہیں کرتا وہ پچیس فیصد(25%)نفع لے رہاہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
الیکٹرک سگریٹ کیا ہوتی ہے اور اس کے استعمال کا شرعی حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)ای سگریٹ کیا ہوتی ہے؟ (2) اور اس کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
عورت کو مردانہ لباس ، سویٹر پہننا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں عام طورپر خواتین سردی کے وقت جوبھی سوئٹر ہاتھ میں آئے پہن لیتی ہیں اور عموما مردوں کے ہی سوئٹر میسر آتے ہیں ، تو کیا عورتوں کو ایسے سوئٹر پہننا جائز ہے؟
سجدے میں جاتے ہوئے یا رکوع و سجدے سے اٹھتے ہوئے کپڑا درست کرنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سجدے میں جاتے وقت شلوار کو اوپر کرنایا قمیص کو سمیٹنا ، اسی طرح رکوع یا سجدے سے اٹھتے وقت ایک یا دونوں ہاتھوں سے قمیص کودرست کرنا کیسا ہے؟ سائل:محمد عبداللہ (5-G ، نیو کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سجدہ تعظیمی کی شرعی حیثیت کیاہے؟شرعاًجائزہے یانہیں؟قرآن وسنت کی روشنی میں بیان فرمائیں۔ سائل:محمدتحسین عطاری(سیکٹر03،نارتھ کراچی)
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کریں گی۔ اب ان کا وہ کام ہوگیا ہے ، تو منت کے وہ نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہیں کہ تھوڑے آج پڑھ لیے ، پھر اگلے دن ، پھر کچھ دنوں بعد ، اس طرح کر سکتی ہیں یا نہیں ؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی ۔
غیر مسلم کی دکان سے مچھلی خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم مچھلی فروش سے مچھلی خرید سکتے ہیں؟
غیر مسلم کی دکان سے گوشت خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کسی غیر مسلم کی دکان سے گوشت خرید سکتے ہیں؟
کرایہ دار کا دکان میں مزید افراد کو بٹھا کر ان سے کرایہ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص دکان کرائے پر لے کر اپنے نام سے ایگریمنٹ بنوالے، پھر اس ایک دکان میں کیبن وغیرہ رکھ کر مزید تین چار افراد کو اپنےساتھ اسی دکان میں کرائے پر دے دے تو ایسا کرنا جائز ہے؟
ملازم کا خریداری میں زیادہ ریٹ بتاکر زائد رقم خود رکھ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہوں، میرے ٹھیکیدار بعض اوقات مجھے طے شدہ کام سے ہٹ کر ریت یا بجری وغیرہ لینے بھیج دیتے ہیں جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے، مشقت بھی اٹھانی پڑتی ہے اور اس کا عوض بھی کچھ نہیں ملتا ۔ کیا مجھے یہ اجازت ملے گی کہ میں 3000میں ملنے والی چیز کا ریٹ 3500 بتا کر 500 روپے خود رکھ لیا کروں؟