
بھیڑیے کی کھال سے بنی ہوئی جیکٹ وغیرہ پہننا کیسا ؟
جواب: نماز پڑھنا اور اس سے(بنے مشکیزے سے)و ضو کرنا،جائزہے،مگر آدمی اور خنزیر کی کھال کا معاملہ جدا ہے ۔ سرکار علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا:جس کھال کو دبا...
تحری کرکے پڑھی گئی نماز کو کیا بعد میں دہرانا بھی ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسی کسی جگہ ہو کہ جہاں قبلے کی سمت اسے معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی وہاں قابلِ اعتماد لوگ موجود ہوں کہ جن سے قبلہ کی سمت کا پتہ چل سکے۔ تو ایسی صورت حال میں جہاں اس کا دل جمے کہ اس طرف قبلہ ہوگا اس سمت وہ رخ کرکے نماز ادا کرلے تو کیا اس کی وہ نماز درست ادا ہوگی یا پھر گھر جاکر اسے وہ نماز لوٹانا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟
مسبوق اگر دونوں طرف سلام پھیر دے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص امام صاحب کے ایک رکعت پڑھا نے کے بعد جماعت میں شامل ہوا،جب امام صاحب نے سلام پھیرا، تواس مسبوق مقتدی نے امام کے ساتھ بھول کردونوں طرف سلام پھیردیا اورسلام کے بعد آیۃ الکرسی بھی پڑھ لی ، اس کے بعد اُسے یاد آیا کہ وہ تو مسبوق تھا اور اس کی تو ایک رکعت باقی تھی،اب اس صورت میں اس کیلئے کیا حکم شرع ہوگا؟
مقتدی کے لئے نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ کیا مقتدی کے لیے بھی نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں؟سائل : احمد رضا (صدر ، کراچی)
پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شر ع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ نماز میں پہلی اورتیسری رکعت میں جب دوسرا سجدہ کرلیا جائے،تو کچھ دیر بیٹھ کر پھر کھڑا ہونا چاہیے یا سیدھا کھڑا ہوجانا چاہیے؟ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے کون سا طریقہ ثابت ہے؟
جواب: نماز کے 30 منٹ بعد مدنی چینل پر لائیو پروگرام ”احکام تجارت“ پیش کیا جاتا ہے جس میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر صاحب سوالات کے جوابات دیتے ہیں آپ...
امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ، تو باقی تین رکعتیں کیسے پڑھے ؟
سوال: جس شخص کو چار رکعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟کیا وہ تینوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کےساتھ سورت ملا کر پڑھے گا؟
امام کے بلا ضرورت سجدہ سہو کے بعد شامل ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: امام نےبغیر ضرورت سجدہ سہو کیا تو اس بغیر ضرورت سجدہ سہو کےبعد جماعت میں شامل ہونے والے مقتدی کی اقتداء درست ہوگی؟
امام نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی، تو مقتدی آمین کہے یا نہیں؟
سوال: امام صاحب نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی اور مقتدی کوفاتحہ مکمل ہونے کا پتہ چل گیا، تو آمین کہہ سکتا ہے یا نہیں؟