بالغ لڑکے اور نابالغ لڑکی کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے اور متعدد لوگوں کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے کا حکم!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اوراگر پڑھا جاسکتاہے تونمازجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی ، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟ سائل:شوکت علی
ہائی نیک ،سویٹر، دوپٹہ وغیرہ فولڈ کر کے نماز پڑھنے کا حکم
سوال: نماز میں کپڑے فولڈ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ ہائی نیک کو گردن سے فولڈ کیا جاتا ہے ، اِسی طرح شلوار کے نیچے گرم پاجامے کو بھی پائنچوں سے فولڈ کرنا ، سویٹر وغیرہ کو نیچے سے فولڈ کرنا اور اسی طرح آج کل لڑکیاں حجاب بناتے ہوئے آگے سے دوپٹے کو فولڈ کرتی ہیں، تاکہ اچھا دِکھے، کیا یہ سب اُس فولڈنگ میں آئے گا، جو نماز میں منع ہے؟
تہجد کی نماز میں تہجد کیساتھ تحیۃ الوضو کی نیت کرنا
سوال: تہجد کی نیت کے ساتھ تحیۃ الوضو کی نیت بھی جمع کرسکتے ہیں؟ نیز اوابین کی نماز میں کتنی نیتیں کی جاسکتی ہیں صلوٰۃ الحاجات و صلوٰۃ التوبہ وغیرہ؟
استحاضہ کی حالت میں نماز پڑھنے سے پہلے پیڈ تبدیل کرنے کا حکم
سوال: کسی عورت کو استحاضہ ہو اور وہ پیڈ استعمال کرتی ہو، تو نماز کے لئے پیڈ تبدیل کرنا ضروری ہوگا یا اسی پیڈ میں نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
استحاضہ کا خون پاک ہے یا ناپاک؟
جواب: نماز کے حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ اگر یہ خون کپڑے یا بدن میں ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے،بےپاک کئے نماز پڑھ لی تو ہوگی ہی نہیں ا...
سوال: قبرستان کے درمیان میں ایسی جگہ پہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا جہاں آس پاس ، سامنے ، پیچھے ، قبریں ہوں اور جہاں کھڑے ہوں وہاں نیچے بھی قبر ہو سکتی ہے کیونکہ بعض مرتبہ قبروں کے نشان مٹ جاتے ہیں ۔ کیا اس جگہ پہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟
کاٹن کے باریک کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: کاٹن کے کپڑے باریک ہوتے ہیں،کیااُنہیں پہن کر نماز ہوجائے گی؟
عورت کا بغیر زیور کے نماز پڑھنا
سوال: کیا عورت کو نماز پڑھنے کے لیے کچھ زیورات سے آراستہ ہونا ضروری ہے ؟
عمامہ باندھنے میں درمیان سے ٹوپی کو کُھلا چھوڑ کر نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عمامہ باندھنےکے بعد اگر اوپر سے ٹوپی کو نہ چھپایا، تو اس حالت میں نماز پڑھنا، یونہی بعض لوگ صرف ٹوپی کی سائیڈوں پر ہی عمامہ باندھتے ہیں، اوپر عمامہ شریف نہیں ہوتا، اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا ان پر اعتجار کا حکم لگے گا؟