
لے پالک کو سگے بھانجے کی بیوی سے دودھ پلوایا تو حرمت رضاعت کا حکم
سوال: میں نےایک بچی گود لی ہے، جس کی عمر ابھی تقریباً دو سال دس ماہ ہے، میں اس کے ساتھ رضاعت کا رشتہ قائم کرنا چاہتا ہوں ،اگر میرے سگے بھانجے کی بیوی اس کو دودھ پلا دے، تو کیا میرا اس سے رضاعی رشتہ قائم ہوجائے گا ؟
جس خاتون کو ماہواری کافی طویل وقفہ سے آتی ہو، وہ عدت کیسے گزارے؟
سوال: ایک خاتون کی عمر 40 سال کے قریب ہے، ان کو ان کے شوہر نے حالتِ حیض میں طلاق دی ہے، ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو ہر ماہ حیض نہیں آتا بلکہ کئی مہینوں کے وقفے کے بعد حیض آتا ہے اور یہ وقفہ کبھی سال اور دو سال کا بھی ہوجاتا ہے، اب یہ خاتون اپنی عدت کیسے گزارے گی؟
کیا عورتیں نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتی ہیں؟
سوال: ہمارے گاؤں میں ایک گھر کے اندر سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک موجود ہیں۔ وہ ہر ماہ پیر شریف کو اُن کی عام زیارت کرواتے ہیں۔ مَرد وخواتین کے جداگانہ اوقات مقرر ہیں۔ عورتوں کے وقت میں عورتیں ہی زیارت کرتی ہیں،نیز اُنہیں بالترتیب گزارنے کے لیے بھی عورتیں ہی مقرر ہوتی ہیں۔ مگر ہمارے گاؤں کے ایک بڑی عمر کے بزرگ عورتوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کروانے سے منع کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ صرف مرد ہی سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں، عورتوں کو زیارت کروانا درست نہیں۔ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اُن کی کہی ہوئی بات درست ہے؟
کیا حاملہ عورت کو حیض کی عادت والے دنوں کی نمازیں معاف ہوتی ہیں ؟
سوال: عورت جب حاملہ ہو تو اب اس صورت میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ عورت کو جن ایام میں حیض آتا ہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے دوران ِ حمل ہر ماہ ان ایام میں نمازیں چھوڑے گی یا اب خون بند ہونے کی وجہ سے پورا ماہ نمازیں پڑھنی ہوں گی؟
کیا عورت چھوٹے بچے کی میت کو غسل دے سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ سات، آٹھ ماہ کے بچے کاانتقال ہو جائے، تو کیا عورت اُسے غسل دے سکتی ہے؟
کونڈوں کی نیاز امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ہے یا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے لیے؟
جواب: ماہ رجب میں بعض جگہ حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایصالِ ثواب کے لیے پور یوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں ، یہ بھی جائز مگر اس میں بھی اس...
بیوی کے انتقال کے بعد مرد پر عدت واجب کیوں نہیں ہے؟
جواب: ماہ دس دن رکھنے میں حکمت یہ ہے کہ حمل کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ آیا کہیں حمل تو نہیں، جب یہ عرصہ انتظار کیا جائے گا تو اگر حمل موجود ہوا تو ظاہر ہو...
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟
کیا چار ماہ میں تیار ہونے والی فصل پر عشر لازم ہوگا؟
سوال: مجھے ایک سوال میں آپ کی رہنمائی چاہیے کہ میرے پاس ایک زمین ہے جس کی فصل چار ماہ میں تیار ہو جاتی ہے ، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی یا نہیں اور اگر کی جائے گی ،تو کتنی ادا کی جائے گی اور اس کا نصاب کیسے نکالا جائے گا؟