
جواب: مال آیا،جس پرزکاۃ بنتی ہے ،جیسے روپے ،پیسے ،پرائزبانڈ،سونا،چاندی ،تجارتی مال وغیرہ ،اس اسلامی تاریخ اورٹائم کو نوٹ کرلیاجائے، جب آئندہ سال وہی اسلامی...
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدایک فیکٹری میں مال سپلائی کرتاہے ، فیکٹری کامنشی بکراووربلنگ کا مطالبہ کرتا ہے ،اووربلنگ کرناجائزہے یانہیں ؟ نوٹ:اووربلنگ اس طرح ہوتی ہے کہ جس چیزکی اصل قیمت 15 روپے ہے،بل میں اُس کی قیمت20روپے لکھی جائے،منشی بل میں لکھی قیمت ظاہرکرکے20روپے کے حساب سے مالک سے پیسے وصول کرے گا اورزیدکو15روپے کے حساب سے دےکراوپرکے 5روپے بکرخودرکھ لے گا۔ سائل:محمدعثمان(بادامی باغ،مرکزالاولیاء،لاہور)
رشوت میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ رشوت دینے والے شخص پر ہوگی یا رشوت لینے والے شخص پر ؟
سوال: زید نے بکر کو نوکری کے حصول کےلیےرشوت دی اور اس رشوت دینے پر کوئی گواہ نہیں اور عام طور پر بھی رشوت دینے پر گواہ نہیں بنایاجاتااوریہ رقم واپس بھی نہیں ملنی،اب یہ تو معلوم ہے کہ بکر رشوت کا مالک نہیں،اس رقم کا اصل مالک زید ہی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ سال پورا ہونے پرکیازید پراس رشوت کی زکوۃ نکالنا واجب ہے؟
انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم
جواب: مال نہیں، کہ اِس کی خریدوفروخت ہو، لہٰذا جب بال شرعی نقطہ نظر سے مال نہیں، تو اِس کی بیع بھی شرعاً ”باطِل“ہے۔ اگر کسی مرد وعورت نے بال بیچ کر رقم ...
کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف کمپنیوں میں مال دیتا ہوں ،تو کمپنی کے مینیجر ہم سے ڈیل کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اپنا مال نکلوانا ہے،تو ہمیں بھی کچھ کمیشن دو، ورنہ ہم اس مال میں نقص وغیرہ بتا کے روک دیں گے،حالانکہ مینیجرکمپنی سے اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے کہ مینیجرہر وہ مال جو کمپنی کےمتعلق اور اُس کےلیے نفع بخش اور اُس کے وارے میں ہو اُسے پاس کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا اور اس کو پیسے دینا کیسا؟اس کاشرعی حکم کیا ہے؟
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟
کفن سے بچا ہوا کپڑا استعمال کرنا
جواب: نابالغ ہیں تو اب وہ دونوں چیزیں ترکہ سے ہرگز نہیں دی جا سکتیں، اگرچہ اس نابالغ نے اجازت بھی دیدی ہو کہ نابالغ کے مال کو صرف کر لینا حرام ہے۔ لوٹے گھڑے...
زکاۃ کی رقم پارسل کرنے میں پارسل کاخرچہ کون اداکرے؟
جواب: مال زکوۃ سے منہانہیں کیے جاتےبلکہ وہ الگ سےاداکرنے ہوتے ہیں۔لہذاپوچھی گئی صوت میں سورپے،زکوۃ کی رقم سےمائنس نہیں کیےجائیں گے،بلکہ آپ نےوہ الگ سےادا کر...
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟