
نماز میں کتنی قراءت کرنا سنت ہے ؟
سوال: امام کو کس نماز میں کتنی قراءت کرناسنت ہے؟
نماز کا وقت تنگ ہو تو غسل کئے بغیر نماز پڑھنا
سوال: کسی پرغسل واجب ہو لیکن اس وقت میں وہ غسل نہ کر پائے اور نماز کا وقت ہو جائے تو کیا غسل کیے بغیر نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں، کیونکہ اسے تو یہ یاد ہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنےکے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
جواب: کر پڑھے، تاکہ امام کے سلام پھیرنے کے وقت فارغ ہو اور اگر پھر بھی امام کے سلام پھیرنے سے پہلے فارغ ہوجائے، تو کلمہ شہادت کی تکرار کرے، لیکن اگر کسی مسب...
فجر کے وقت وضو کے لیے وقت تنگ ہو تو تیمم کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی نماز فجر کے لئے ایسے وقت آنکھ کھلے کہ وضو کرنے میں وقت نکل جائے گا، تو کیا ایسی صورت میں وضو کی جگہ تیمم کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟
جواب: لگا رہنے کا گمان ہو ،تو جماعت چھوڑ کر کھانا کھانے کی فقہاء نے اجازت دی ہے، تو روزے کی حالت میں پورا دن بھوکا پیاسا رہنے کی وجہ سےعموماً افطار کے وقت ...
نمازی کا بھولے سے اَللہُ اَعْظَمُ کہہ کر نماز شروع کرنا کیسا؟
سوال: زید نے بھولے سے " اﷲ اکبر " کے بجائے " اَللہُ اَعْظَمُ" کے الفاظ سے نماز شروع کی پھر آخر میں سجدہ سہو بھی کیا، تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرلینے سے زید کی نماز درست ادا ہوگئی ؟ رہنمائی فرمادیں۔
نماز میں عورت کا ٹخنہ ظاہر ہو جائے، تو نماز کا حکم
جواب: کرنا حرام و گناہ ہے،خواہ نماز میں ہو یا نماز کے علاوہ ہو،البتہ نماز میں ٹخنہ کھلا رکھنے سے نماز فاسد نہیں ہو گی، کیونکہ شریعت مطہرہ نے نماز درست ہونے ...
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
سجدے میں پاؤں کی کتنی انگلیاں لگانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سجدہ میں کتنی انگلیوں کا زمین پر لگنا فرض اور کتنی کا واجب ہے؟ اگر امام یا کوئی اور نمازی صرف انگلیوں کے سرے زمین پر لگائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟سائل: عبد الرؤ ف (گاڑی کھاتہ،زم زم نگرحیدر آباد)