
نابالغ بچے نے زمین پر پڑے ہوئے روپے اٹھا لیے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: نابالغ سمجھدار بچے کو راستے سے پیسے ملے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے متعلق کیا حکم ِشرعی ہوگا؟کیا اس پر بھی لقطہ کے احکام ہوں گے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
گود لینے والا شخص لے پالک بچے کو کوئی چیز گفٹ کرے تو ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے معاشرے میں یہ رواج ہے کہ جس شخص کی اولاد نہ ہو تو وہ کسی کا بچہ گود لے لیتا ہے، پھر گود لینے کےبعد بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ گود لینے والا چاہتا ہے کہ میرے بعد اس بچے کو کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے وہ اپنی مرضی اور رضامندی سے اپنی کچھ متعین جائیداد اس نابالغ بچے کو ہبہ کردیتا ہے۔ نابالغ بچے کا جو حقیقی والد ہے وہ بھی موجود ہوتا ہے مگر حقیقی والد جب اپنے بچے کو کسی کے ہاں پرورش کے لیے اس کے قبضے میں دے دیتا ہے تو اس بچے سے لاتعلق ہوجاتا ہے، وہ یہ سمجھتا ہے کہ اب مجھ پر اس بچے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، ساری ذمہ داری گود لینے والے کی ہے کہ اسی کے قبضے میں ہی بچہ ہے، اس لئے گود لینے والا شخص جب اپنی کوئی جائیداد اس نابالغ کے نام ہبہ کرواتا ہے تو حقیقی والد کا کوئی قبضہ نہیں دیا جاتا۔ سوال یہ ہے کہ حقیقی والد کے قبضے کے بغیر کیا نابالغ اس جائیداد کا مالک بنے گا جو گود لینے والے نے اس کے نام ہبہ کی ہے؟
بچے کو ناپاک کپڑا سکھا کر واپس پہنانا کیسا؟
سوال: چھوٹا بچہ اگر کپڑے پر پیشاب کردے تو اس ناپاک کپڑے کو دھوپ میں سکھا کر دوبارہ وہی کپڑااس بچے کو پہنانا شرعاً جائز ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: طیبہ گل
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
جواب: بچے کے بالغ ہونے کے بعدشریعت کا خطاب اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔(المحیط البرھانی، جلد8، صفحہ100، مطبوعہ دارالکتب العلمیہ) نابالغ کی نمازنفل ہی ک...
نابالغ بچہ احرام کے خلاف کرے تو دم والدین پر ہوگا یا بچے پر؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ بہت سے لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں، تو اپنے نابالغ بچے بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔ اُنہیں بھی اپنے ساتھ عمرہ ادا کرواتے ہیں۔ اُن بچوں کے متعلق سوال یہ ہےکہ اگر وہ کوئی ایسا فعل کریں، کہ جس کے سبب دم لازم ہوتا ہو، تو کیا بچوں کی طرف سے اُن کے والدین دَم ادا کریں گے یا بچوں کی ملکیت میں موجود رقم سے دم ادا کیا جائے گا؟
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
سوال: بچے کو کتنے سال کی عمر میں رمضان کا روزہ رکھوانا چاہئے؟ اگر نابالغ بچے کو روزہ رکھوایا اور اس نے عذر کی وجہ سے توڑدیا ،تو کیا وہ اس کی قضاء کرے گا؟اس طرح جتنے روزے توڑے وہ صحیح طرح یاد نہ ہوں ،تو اب کیا حکم ہے ؟
جانوروں کے کارٹون والے کپڑے بچوں کو پہننا کیسا ؟
جواب: بچے کواس کاپلانابھی حرام ہے۔(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ،جلد8،صفحہ217، دار الکتاب الاسلامی،بیروت) البتہ کوئی ایساکارٹون ہوجوکسی جانداروزندہ کی ح...
نابالغ بچہ ایصالِ ثواب کر سکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر نابالغ بچے نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی،تو کیا وہ بھی اس کا ثواب کسی دوسرے کو ایصال کر سکتا ہے؟ کیونکہ بعض اوقات ختم پڑھنے کے لیے بچے گھروں میں جاتے ہیں،تو ان میں نابالغ بچے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی تلاوت کا ثواب دوسروں کو ایصال کر دیتے ہیں،کیاان کا ایصالِ ثواب کرنا درست؟سائل:محمد عمر خیام(ٹیکسلا)
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
سوال: نومولود یا چند ماہ کابچہ یا بچی فوت ہو جائے ،تو اسے جنازے والی چارپائی کی بجائے ہاتھوں پر اٹھا کر قبرستان لے جاتے ہیں،ایسے چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھ میں اٹھاکر لے جانا کیسا؟
زانیہ سے نکاح کے دو ماہ بعد بچہ پیدا ہوا، تو کیا مرد سے اس بچے کا نسب ثابت ہوگا؟
سوال: زید نے ہندہ سے زنا کیا جس سے ہندہ حاملہ ہوگئی۔ پھر زید نے ہندہ ہی سے نکاح کیا اور نکاح کے تقریباً دو ماہ بعد ہندہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس بچے کا نسب زید سے ثابت ہوگا؟ اور زید کی جائیداد میں اس بچے کا حصہ ہوگا؟