موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟
سوال: کچھ سالوں سے میڈیکل ترقی کے نتیجے میں (Bariatric surgery) کے ذریعے موٹاپے کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اِس کا دوسرا نام (Metabolic Surgery) بھی ہے۔اس سرجری کی تفصیلات یہ ہیں کہ جب موٹاپا مخصوص حد سے بڑھ جائے، یعنی کسی شخص کی بی ایم آئی(BMI) اوورویٹ (Overweight)ہو جائے اور موٹاپا اِتنا بڑھ جائے کہ وہ خود ایک بیماری کی شکل اختیار کر لے، نیز مختلف امراض مثلاً: بی پی، شوگر اور دیگر دل کے امراض لاحق ہو چکے ہوں یا لاحق ہونے کا قوی ترین اندیشہ ہو اور موٹاپا کم کرنے کے دیگر ذرائع مثلاً ورزش وغیرہ کارآمد ثابت نہ ہو رہے ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹرز اس سرجری کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سرجری لیپروسکوپک ٹیکنالوجی (Laparoscopic Technology) کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے دو طریقے ہیں۔ ”Gastric Bypass Surgery“ اِس طریقہ میں کھانے کو براہِ راست معدے اور آنت کے ابتدائی حصے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے، بلکہ بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ معدے کے معمولی سے حصے سے گزر کر کھانا چھوٹی آنت کے درمیان میں داخل ہوتا ہے۔اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانا مکمل ہضم نہیں ہوتا، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مکمل ہضم ہونے کے نتیجے میں جن بیماریوں کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے، وہ ملنا بند ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ” Sleeve Gastrectomy “ اِس طریقہ کار میں معدے کو کاٹ کر اِس کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے اور معدے کو سٹیپل کر دیا جاتا ہے، جس سے پیٹ جلدی بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور خوراک کم ہو جاتی ہے، پھر اِس سرجری اور مزید طبی ہدایات کی بدولت چند مہینوں میں مریض کے وزن پر کافی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص مغربی ممالک میں اس سرجری کا کافی رجحان ہے۔ اس سرجری کی مختلف تھری ڈی ویڈیوز اور مریضوں کے تاثرات انٹر نیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلامی نقطہِ نظرسے یہ سرجری کروانا،جائز ہے؟ اس سرجری کی اردو تفصیلات کےلیے یہ آرٹیکل (https://www.nawaiwaqt.com.pk/08-Jan-2018/744409)مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے اولادحاصل کرنا
سوال: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے بیوی کے رحم میں مردکا نطفہ رکھا جاتا ہے، توکیا یہ جائزہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ شوہر کو کوئی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ عمومی طریقے سے ،ہمبستری کرکے بچہ پیدا نہیں کرنا ،مرد کا مادہ منویہ نکال کر اسے جراثیم سے پاک کرکے،اس کی بیوی کے رحم میں داخل کیا جائے ،تو مسئلہ نہیں بنے گا ،پوچھنایہ ہے کہ کیا یہ جائز ہے؟
بلڈ ٹیسٹ کے لئے نکالے جانے والے خون سے وضو کا حکم
سوال: بلڈ ٹیسٹ کرنے کے لئے انجکشن کے ذریعہ جو خون کا سیمپل نکالا جاتا ہے کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
ٹیسٹ کے لیے مشت زنی کرکے منی خارج کرنا
سوال: کیا مرد مشت زنی کے ذریعے ٹیسٹ کے لئے منی خارج کر سکتا ہے؟
شوگر کے مرض کی وجہ سے روزہ چھوڑنا اور کفار دینا کیسا ؟
سوال: میری والدہ کی عمر 57 سال ہوگئی ہے اور وہ شوگر کی سخت مریض ہیں۔ انہوں نے روزے نہیں رکھے ، تو کیا اب فدیہ دے سکتے ہیں ؟
کسٹمر کولیب بھیجنے پرکمیشن لینا
سوال: ایک شخص ٹریول ایجنٹ ہے،لوگ اس سے جب ٹکٹ بنواتے ہیں، تو اس سے پوچھتے ہیں کہ ہم کرونا ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟ تو وہ ان کو کہہ دیتا ہے کہ :"فلاں لیب چلے جاؤ ۔"اور اس لیب نےاس ٹریول ایجنٹ کو کہا ہے کہ آپ ہمارے پاس کرونا ٹیسٹ کروانے کے لئے جتنے افراد بھیجیں گے ہر فرد پر کچھ پیسے آپ کو ملیں گے۔ تو ٹریول ایجنٹ کا اس طرح پیسے لینا کیسا ہے؟
شوگر چیک کرنے کے لیے خون نکالنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ شوگر چیک کرنے کے لیے جو خون نکالا جاتا ہے، کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: شوگر کے مریض انسولین کا انجیکشن استعمال کرتے ہیں،جو رَگ کی بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے، توشوگروالے روزے کی حالت میں انسولین کا انجیکشن لگاسکتے ہیں یانہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
روزوں کا فدیہ دینے کی اجازت کس کو ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص شوگر، بلڈ پریشر اور گرد ے کا مریض ہے روزہ نہیں رکھ سکتا اس کیلئے کیا حکم ہے ؟اسکے ایک روزے کا فدیہ کیا ہو گا اور پورے رمضان کے روزوں کے فدیہ کی کتنی رقم بنتی ہے ؟ سائل: منیر بخش (لائنز ایریا ، باب المدینہ ، کراچی )