
صف مکمل ہونے کے بعد اکیلا نمازی جماعت میں کیسے شامل ہو؟
جواب: پیچھے تنہا کھڑا ہو جائے ۔ ‘‘ ( بدائع الصنائع، کتاب الصلوة، باب بیان ما یستحب فی الصلوة وما یکرہ، جلد 1، صفحہ 218 ، مطبوعہ بیروت ) مجمع الانہر میں...
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
صف کے ایک کنارے کو گرمی کی وجہ سے خالی چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک مسجد کا نیچے والا فلور مکمل بھر جانے کی وجہ سے نمازی فرسٹ فلور پر چلے جاتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ نیچے کے فلور میں ایک صف میں 50 نمازی کھڑے ہوتے ہیں جب کہ اوپر والے فلور میں ایک طرف ٹھنڈ ہے اور ایک طرف تھوڑی گرمی، جس کی وجہ سے لوگ ٹھنڈ والی جگہ پر ہی بیٹھ جاتے ہیں، یوں صرف تیس لوگ ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور پھر اس کے پیچھے صف بنا لیتے ہیں، یوں ساری تیس تیس افراد کی صفیں بنتی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں قطع صف لازم آئے گا؟
سوال: پہلی صف میں نوجوان بالغ ہوں اور پیچھے والی صف میں بزرگ حضرات کھڑے ہوں ، تو کیا ادب یہ ہے کہ نوجوان پیچھے چلے جائیں اور بزرگ حضرات کو اگلی صف میں جگہ دے دیں یا وہ اپنی صف نہ چھوڑیں اور ثواب کے کام میں ایثار نہ کرنے کے حکم پر عمل کریں ؟ ایک دو بزرگ باتیں کرتے ہیں کہ ہمارے ادب کی وجہ سے چھوٹوں کو پیچھے آنا اور ہمیں آگے جگہ دینی چاہیے ۔
پچھلی صف کو چیر کر اگلی صف میں جگہ پر کرنے کے لیے جانا
سوال: بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ ہم نماز پڑھنے کے لیے مسجدمیں جاتے ہیں، نماز شروع ہوچکی ہوتی ہے لیکن اگلی صف میں کسی ایک طرف ایک آدمی کی جگہ خالی ہوتی ہے اور اس سے جو پیچھے والی صف ہے اس میں بھی لوگ کھڑے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ مکمل ہوچکی ہوتی ہے تو اس صور ت حال میں کیا كريں؟
جماعت کے دوران اگلی صف کاخلاپرکرنا
سوال: جماعت ہو رہی ہو اور زید دیکھے کہ آگے کی صف خالی ہے اور پیچھے لوگوں نے نیت باندھ لی ہے تو کیازید صف کو چیرتے ہوئے صف کو پورا کرے؟ جب کہ نماز یوں کے آگے سے گزرنا تو منع ہے؟
نماز عشاء اور تراویح کی جماعت مسجد کے قریب گھر میں کروانا کیسا؟
جواب: مردوں پرواجب ہےجوعاقل ،آزاداوربغیرکسی حرج کےمسجدمیں پہنچنےپرقادرہوں۔(بد ائع الصنائع،کتاب الصلاۃ، ج1،ص384،مطبوعہ کوئٹہ) اعلی حضرت امام احمدرضاخان ع...
امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو ، تو نیا آنے والا شخص جماعت میں کیسے شامل ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ امام اور ایک مقتدی جماعت قائم کر چکے تھے، مزیدایک نمازی آیا، تو اب کیا امام آگے بڑھ کر ایک صف کا فاصلہ قائم کرے گا یا جوایک مقتدی پہلے سے کھڑا تھا، وہ ایک صف پیچھے آئے گا اور یہ دونوں پیچھے صف بنائیں گے، کیا صورت اختیار کی جائے؟
کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟
جواب: پیچھے رکھی جائیں اور جب کوئی ایسا نمازی آئے ، جسے کرسی پر نماز ادا کرنا ، جائز ہو ، تو وہ وہاں سے کرسی اٹھا کر صف میں جہاں تک نمازی پہنچ چکے ہوں ، وہا...
نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔