
اعتکاف کی منت ماننے سے منت کیوں واجب ہو جاتی ہے ؟
سوال: منت اس چیز کی واجب ہوتی ہے ، جس کی جنس سے کوئی عبادت واجب ہو ۔ سوال یہ ہے کہ اعتکاف کی منت ماننے سے واجب کیوں ہوتی ہے ، حالانکہ اعتکاف تو سنتِ مؤکدہ ہے ؟
اعتکاف کی منت ماننے کے بعد روزہ و اعتکاف کی طاقت نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی عورت نےحالت صحت میں یہ منت مانی کہ’’میری یہ خواہش پوری ہو، تو میں اعتکاف میں بیٹھوں گی‘‘اب اس عورت میں روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے،اس کی عمر 60 سے 65 کے درمیان ہے۔اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟
مرض سے شفایابی ملنے پر روزانہ درود پاک پڑھنے کی منت ماننے کا شرعی حکم؟
سوال: زیدکو ایک عرصے سے گیس کا مرض لاحق ہے، جس پر زید نے یہ منت مان لی کہ ”اگر مجھے اس مرض سے شفایابی مل گئی تو میں روزانہ 313 بار درود پاک پڑھوں گا۔“ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے؟ اگر ہاں تو اس منت کو پورا کرنا زید پر کب ضروری ہوگا؟
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
نابالغ منت مان کر بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے نابالغی کی حالت میں نوافل پڑھنے کی منت مانی تھی، لیکن کتنے نوافل پڑھنے کی منت مانی تھی ؟ یہ زید کو یاد نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کتنے نوافل پڑھے کہ وہ اس منت سے برئی الذمہ ہوجائے؟
بیماری سے شفاء کے لیے منت مانگنے کے بعد علاج کروانے کا حکم
سوال: اگر کسی مرض سے نجات کے لیے شرعی منت مانی جائے، تو اس کے بعد علاج کروانا چاہئے یا منت کے پورے ہونے کا انتظار کرناچاہئے؟ نیزاگر منت ماننے کے بعد بیماری علاج کروانے سے ٹھیک ہو، تو پھر منت پوری کرنا کیسا ہے؟
عقیقے کے جانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر نا کیسا ؟
جواب: منت ماننے والا شخص اگر جانور کو ذبح کر دے، تو وہ اس میں خود نہیں کھا سکتا، بلکہ کھانے کی صورت میں اس کا نقصان پورا کرنا لازم ہے۔ جیسا کہ درمختار مع ر...
ایک مٹھی داڑھی رکھنے کی منت کا شرعی حکم
سوال: ایک شخص داڑھی کٹواتا ہے ،اس نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہو،تو میں داڑھی ایک مٹھی مکمل رکھ لوں گا ،اب اس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، تو کیا اس منت کو پورا کرنا اس پر لازم ہے ؟
عورت نے مزار پر جاکر دیگ دینے کی منت مانی تو اس منت کا حکم
سوال: میں نے منت مانی تھی کہ ’’میرا فلاں کام ہوجائے تو میں دربار میں جا کر دیگ دوں گی۔‘‘ اب میں چاہتی ہوں کہ وہ دیگ مدرسے میں دے دیدوں۔کیا مدرسے میں دینے سے میری منت ادا ہوجائے گی؟
روزہ رکھنے کی منت مانی اور بیمار ہو گئے تو روزے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ ہندہ نے یوں منت مانی کہ”میرا بیٹا امتحان میں پاس ہوگیا، تو میں ایک روزہ رکھوں گی۔ “اب اس کا بیٹا تو امتحان میں پاس ہوگیا، لیکن ہندہ اتنی بیمار ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتی، ڈرِپ کے ذریعہ اسے کھانا پانی دیا جاتا ہے، بظاہر ہندہ کے صحت یاب ہونے کی بھی کوئی امید نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اب اس صورت میں ہندہ کے لیے منت کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ہندہ کی طرف سے اس روزے کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟رہنمائی فرمادیں۔