
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کسی کو گاڑی کرائے پر دینا چاہتا ہوں، جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ ماہانہ دس ہزار کرایہ فکس کر دوں گا اور اس کے ساتھ یہ طے کروں گا کہ گاڑی میں نکلنے والے کسی بھی کام کی ذمہ داری و اخراجات میرے اوپر لازم نہیں ہوں گے، بلکہ سب خرچے ڈرائیور خود کرے گا۔ کیا میں اس طرح گاڑی کرائے پر دے سکتا ہوں؟
ایڈوانس زکوۃ لینے والا غنی ہو گیا تو زکوۃ کا حکم ؟
سوال: میرا بھائی بیمار تھا ، اس کو علاج کے لئے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونا تھا لیکن اس کے پاس رقم نہیں تھی، چونکہ وہ اس وقت شرعی فقیر تھا تو میں نے ایڈوانس زکاۃ کے طور پر اس کو علاج کے لئے رقم دے دی۔اس نے اپنا علاج کروایا، جب میرے نصاب کا سال مکمل ہوا، تو میرا بھائی جس کو میں نے زکاۃ دی تھی، وہ خود مالکِ نصاب ہوچکاتھا، اس صورت میں مَیں نے جو اس کو ایڈوانس زکاۃ دی ، وہ ادا ہوگئی یا نہیں؟
کمپنی کی گاڑی کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا
سوال: میرے پاس کمپنی کی گاڑی ہے اور میں فارغ اوقات میں فوڈ ڈلیوری کا کام کرنا چاہتا ہوں ، تو کیا میں کمپنی کی گاڑی استعمال کر سکتا ہوں، جبکہ میں پٹرول اپنے ذاتی خرچے سے ڈلواؤں گا؟
قبضہ سے پہلے چیز آگے بیچنا اور قبضہ کی مختلف صورتیں
سوال: ہم جَلانے کی مختلف اشیاء مثلاً: کوئلہ اور لکڑی وغیرہ فیکٹری میں سپلائی کرتے ہیں۔جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کاروباری افراد سے یہ چیزیں خریدتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ یہ مال فلاں فیکٹری میں پہنچا دو۔جب گاڑی مال لے کر فیکٹری میں پہنچتی ہے،تو فیکٹری کا چیکر مال کو چیک کرتا ہے اور مال میں جتنی مٹی وغیرہ شامل ہوتی ہے،اس کا وزن کاٹ کر اصل مال کی رسید بناتا ہے،مثلاً: ہزار کلو مال ہے اور اس میں پچاس کلو مٹی وغیرہ ہے،تو وہ ساڑھے نو سو کلو وزن کے حساب سے پرچی بنائے گا،مالک بھی اتنے وزن پر متفق ہوتاہے،پھر گاڑی والا وہ رسید ہمیں بھیج دیتا ہے اور ہم اتنی قیمت مالک کو بھیج دیتے ہیں اور اپنی رقم فیکٹری سے وصول کر لیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارا خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
اپنی ساس یاسسر کو زکاۃ دینے کا حکم
سوال: اپنی ساس یاسسر کو زکاۃ دینے کا کیا حکم ہے جبکہ وہ مستحقِ زکاۃ بھی ہوں۔
دفعِ ظلم کے لیے رشوت دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ڈرائیور ہوں ہم کسی جگہ سے گاڑی بھرتے ہیں تو چیک پوائنٹ پر ہمیں رشوت دئیے بغیر نہیں چھوڑا جاتا میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا ایسے موقع پر رشوت دینا جائز ہے؟
صاحبِ نصاب بیوہ کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد کرنا کیسا؟
جواب: زکاۃ، ج 01، ص 189،مطبوعہ پشاور) بہارِ شریعت میں ہے:”جو شخص مالک نصاب ہو (جبکہ وہ چیز حاجتِ اصلیہ سے فارغ ہو یعنی مکان، سامان خانہ داری، پہننے کے ک...
کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: میرے پاس چار لوڈر گاڑیاں ہیں اور چاروں کرائے پر چلتی ہیں۔ ان میں سے دو کی آمدن گھر کے ماہانہ اخراجات میں خرچ ہوجاتی ہے، جبکہ دو لوڈرکی آمدن بچ جاتی ہے، اسے گھر کے بڑے اخراجات جیسے:علاج، شادی، غمی وغیرہ کے لئے بچا کر رکھتا ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ان لوڈر گاڑیوں کی وجہ سے مجھ پر زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
اسکول انتظامیہ کا وین والے سے کمیشن لینے کا شرعی حکم
سوال: : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اسکول والے گاڑی والے سے فی اسٹوڈنٹ کے حساب سے ماہانہ کمیشن لیتے ہیں کہ جتنے بچے ان کے اسکول سے اٹھائیں گے فی اسٹوڈنٹ اتنے روپے اسکول والوں کو دینے ہوں گے۔کیا ان کا گاڑی والے سے یہ کمیشن لینا جائز ہے؟
نابالغ پر عشر کیوں لازم ہوتا ہے
جواب: زکاۃ الثمار والزروع۔۔۔۔۔ وبان سبب وجوبه الارض النامية بالخارج حقيقة و بانه يجب فی ارض الصبی والمجنون والمكاتب لانه مؤنة الأرض ، وبان الملك غير شرط فيه...