
سوال: حرام مغز کھانے کا کیا حکم ہے ؟ اگر یہ مکروہ ہے تو کیا مکروہ تنزیہی ہے یا مکروہ تحریمی؟ بہر دو صورت اس کے دلائل بیان فرما دیں۔
جنبی فوت ہو تواسے کلی کرانااورناک میں پانی چڑھاناہوگایانہیں؟
سوال: اگر کوئی شخص مر جائے اور اس پر غسل فرض ہوچکا تھا تو کیا غسل میت میں اس کے منہ اور ناک میں پانی بھرنا ضروری ہے ؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عوام میں مشہور ہے کہ میت کو بڑا غسل دینا (یعنی غیر ضروری بال کاٹنا) ضروری ہوتا ہے، ایسا نہ کریں تو گناہ گار ہوں گے؟ (۲)نیز موٹی چادر کے بغیر غسل دینا بھی ضروری ہے، تاکہ کپڑے کے نیچے بھی پانی بہہ جائے، براہ کرم اس بارے میں رہنمائی کیجئے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
نفلی طواف کے سات چکر نہ لگائے اور وطن واپس آگیا تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک شخص نے نفلی طواف کیا، اس کا یہ گمان تھا کہ نفلی طواف میں سات چکر ضروری نہیں ہوتے، اس لئے اس نے سات چکر پورے نہیں کئے اور کراچی آگیا، ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہوگا؟ اسے یہ بھی یاد نہیں کہ کتنے چکر ہوئے تھے اور کتنے باقی رہ گئے تھے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
قبر سے گھاس صاف کرنا کیسا ہے ؟
جواب: میت کو فائدہ حاصل ہوتا ہے اور اس کی تسبیح سے رحمت کا نزول ہوتا ہے، لہٰذا اسے صاف کرنے میں میت کے حق کو ضائع کرنا ہے اور اگر گھاس خشک ہو گئی ہو ، تو ای...
میت کو غسل دینے کے بعد نجاست نکلے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میت کو دو بار غسل دینا کیسا ہے اور اگر پہلے غسل کے بعد اس سے نجاست ظاہر ہو، تو کیا پھر سے غسل دینا ہو گا؟
میت کے اوپر ڈالی جانے والی چادر،قبر بنانے والے کو دینا
سوال: میت کے اوپر جو چادر وغیرہ دیتے ہیں اگر وہ قبر بنانے والے کو دیں تو وہ کیسا ہے ؟اور اگر قبر بنانے والا نہ رکھے تو وہ کیسا ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
لقطہ بغیر تشہیر کئے صدقہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِشرع متن اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ریلوے میں جاب کرتا ہے، آج سے سات سال پہلے اس طرح واقعہ پیش آیا کہ زید رات دو بجے کے قریب گھر آنے لگا ، تو اسٹیشن پر کسی کا بَیگ ( سوٹ کیس ) ملا ۔ اس وقت وہاں نہ تو اسٹاف موجود تھا ،نہ ہی کوئی اور شخص موجود تھا ، تو مالک کو پہنچانے کی نیت سے اٹھانے کی بجائے اس نے اپنے لیے اٹھا لیا ۔ گھر آ کر دیکھا، تو اس میں کپڑے تھے، جن کی مالیت اس وقت کے حساب سے بیگ سمیت تقریباًبارہ ہزار روپے ہو گی ۔ بیگ کی نہ تو تشہیر کی اور نہ ہی مالک کو تلاش کیا اور چند دن بعد سارا سامان بغیر تشہیر کیے فقراء میں تقسیم کر دیا ۔ اب چونکہ مالک کا ملنا ایک طرح سے ناممکن ہے ، لہذا اب اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ تشہیر کی جائے اور اس کے بعد اس سامان کے برابر مالیت دوبارہ صدقہ کی جائے ؟ یا کیا کیا جائے ؟