
کیا فی زمانہ سفری سہولیات کے پیشِ نظر عورت بغیر محرم سفرِ حج کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاکہناہے کہ آج کے دورمیں سفرمیں بہت سہولیات پیدا ہوچکی ہیں،سفرآسان،محفوظ اورتیزہوچکاہےاورحج کےلیے عورتوں کےحکومتی سطح پرگروپس تیارکیے جاتے ہیں،توعورتیں محفوظ ہوتی ہیں،لہذاآج کے دورمیں عورت بغیرمحرم کے سفرحج کرسکتی ہےاوراحادیث میں جوبغیرمحرم کے سفرکی ممانعت ہے وہ پہلے دورکے اعتبارسے ہے جب سفراونٹوں گھوڑوں پرہوتاتھا،سفرکرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے تھےاورغیرمحفوظ بھی ہوتاتھااوروہ اپنی دلیل کے طور پر یہ روایت بھی بیان کرتاہے کہ :’’قال فإن طالت بك حياة، لترين الظعينة ترتحل من الحيرة، حتى تطوف بالكعبة لا تخاف أحدا إلا اللہ۔۔۔قال عدي: فرأيت الظعينة ترتحل من الحيرة حتى تطوف بالكعبة لا تخاف إلا اللہ‘‘ ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے (حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ سے)ارشادفرمایا: اگرتمہاری عمرلمبی ہوئی، توتم اونٹ پرسوارعورت کودیکھوگے کہ وہ حیرہ سے سفرکرے گی، یہاں تک کہ کعبہ کاطواف کرے گی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں ہوگا،حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:میں نے اونٹ پرسوارعورت کودیکھاجوحیرہ سے چل کرخانہ کعبہ کاطواف کررہی تھی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں تھا۔ (صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،ج04،ص197،دارطوق النجاۃ) زیداس سے استدلال کرتے ہوئے کہتاہے کہ اس سے پتاچلاجب امن وامان اورمحفوظ سفر ہو، توعورت تنہاسفرحج کرسکتی ہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زیدکایہ استدلال درست ہے یانہیں ؟
کھڑے ہوکر درود و سلام پڑھنے کی شرعی حیثیت؟
جواب: نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم کی ذات ستودہ صفات پر درود و سلام عرض کرنا نہایت پسندیدہ عمل ہے۔ جس طرح حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی حی...
حضرت جبرائیل علیہ السلام کے کتنے پَر ہیں اور آپ ہر نبی کی بارگاہ میں کتنی مرتبہ حاضر ہوئے؟
سوال: حضرت جبرائیل علیہ السلام کے 600 پر ہیں یا 8؟ اور کیا ان کا ایک پر اتنا ہے کہ ساری زمین اس میں سما جائے؟ اور وہ کس نبی کے پاس کتنی بار تشریف لائے؟ یہ بھی رہنمائی فرما دیں۔
قرآن افضل ہے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سوال: قرآن افضل ہے یانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم؟
ایک امتی والے نبی علی نبیناوعلیہ الصلوۃ والسلام
سوال: سنا ہے کہ کچھ انبیائے کرام علیھم السلام گزرے ہیں کہ جن پر ان کی امت میں سے صرف ایک شخص ایمان لایا کیا یہ درست ہے ؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
جواب: نبی پاک صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں گھروں،گلیوں اور محلوں کو سجانا،چراغاں کرنا،جھنڈے...
حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا
جواب: نبی کے لئے قرآنِ پاک پڑھنے کی ممانعت سے متعلق ترمذی شریف میں ہے"عن النبي صلى اللہ عليه و سلم قال: لا تقرأ الحائض و لا الجنب شيئا من القرآن" ترجمہ: نبی...
پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟
جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو ضرر (نقصان)پہنچانے سے منع فرمایا ہے اور ایسا مضرِ صحت پانی یقیناً واٹر سپلائی کے ادارے والے یا کوئی عام انس...
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
جواب: نبی کریم ﷺسے کچھ علاقہ ہو یا جو حضور ﷺکے نام پاک سے مشہور ہواور نقش نعل پاک کی تعظیم بھی حضورﷺ کی تعظیم کی وجہ سے ہی ہےاورنقش مبارک کو زمین پر رکھن...