
تحری کرکے پڑھی گئی نماز کو کیا بعد میں دہرانا بھی ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسی کسی جگہ ہو کہ جہاں قبلے کی سمت اسے معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی وہاں قابلِ اعتماد لوگ موجود ہوں کہ جن سے قبلہ کی سمت کا پتہ چل سکے۔ تو ایسی صورت حال میں جہاں اس کا دل جمے کہ اس طرف قبلہ ہوگا اس سمت وہ رخ کرکے نماز ادا کرلے تو کیا اس کی وہ نماز درست ادا ہوگی یا پھر گھر جاکر اسے وہ نماز لوٹانا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
حاملہ عورت کرسی پر نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیوی حاملہ ہے، ان کو اندرونی کمزوری کی وجہ سے ڈاکٹر نے کرسی پر نماز ادا کرنے کا کہا ہے۔ کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہیں؟
عصر اور عشاء کی سنتیں فرضوں کے بعد ادا کرنا
سوال: عصر اور عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا عصر اور مغرب کے درمیان سونے کی ممانعت ہے؟
کیا عصر کی سنتِ قبلیہ کا حکم فجر کی سنتوں کی طرح ہے؟
سوال: کیا عصر کی سنتوں کا حکم فجر کی سنتوں کی طرح ہے کہ ان کا پڑھنا بہت ضروری ہے؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
دورانِ اذان اگر وقت شروع ہو، تو کیا وہ اذان دوبارہ دی جائے گی؟
جواب: نماز کا وقت داخل ہونےکے بعد دی جائے گی، لہذا نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اُس وقت کی اذان نہیں دی جاسکتی، اگر دی گئی تو وہ اذان شمار ہی نہیں ہوگی، یہ...
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
سوال: اگر کسی شخص نے مغرب کی نماز میں بھول کر سورہ فاتحہ جہر سے پڑھنے کے بجائے آہستہ پڑھ لی ہو اور سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا کہ اسے تو جہر سے تلاوت کرنی تھی،تو اب اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟نیز ایسی صورت میں یاد آنے کے بعد دوبارہ سورہ فاتحہ جہر سے تلاوت کرے یا سورت کی تلاوت جہر سے شروع کردے؟
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔