
بینک میں جمع کروائی گئی رقم پرکتنی بارزکاۃ لازم ہوگی ؟
سوال: اگر بینک میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے ایک مرتبہ سال مکمل ہونے پر اسکی زکوۃ ادا کر دی گئی ہے اس کےبعد و ہ رقم یونہی موجود ہے کم یا زیادہ نہیں ہوئی تو اب سال مکمل ہونے پر دوبارہ زکوۃ لازم ہوگی ؟
اپاہج عورت کو زکوۃ دینا جبکہ ان کے پاس کچھ سونا بھی موجود ہے
سوال: ایک 60 سالہ عورت ہے، جو بچپن سے اپاہج ہے، جوانی میں کپڑے وغیرہ سلائی کر کے گزارہ کرتی تھیں۔ مگر ابھی عمر زیادہ ہونےکی وجہ سے کام نہیں کر پاتیں،مختلف لوگ ان کو زکوۃ دیتے ہوں،ان کے ہاتھ میں چھوٹی سی سونے کی انگوٹھی ہےاور سونے کی بالیاں بھی ان کے کان میں نظر آتی ہیں، تو ایسی صورت میں وہ شرعی فقیر کی حیثیت برقرار رکھتی ہیں جب کہ کوئی ذریعہ معاش بھی نہ ہو؟
نصاب سے زیادہ قرض ہو، تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ بنتی ہے مگر اس پر نصاب سے زیادہ قرض ہے (25 لاکھ قرض ہے) تو کیا پہلے وہ قرض اتارے گا پھر زکوۃ کی ادائیگی کرے گا یا زکوۃ کی ادائیگی کرنے کے بعد جب قرض ممکن ہو تو اتارے۔ اس کی وضاحت فرما دیں۔
جس پر زکوٰۃ لازم نہ ہو، کیا وہ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟
سوال: کیا ہر وہ بندہ جس پر زکوۃ لازم نہ ہو، وہ زکوة لے سکتا ہے؟
پوتی کا اپنی دادی کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
جواب: زکوۃ دینا جائز نہیں ، اوراگر دے گی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی کہ چند ایسے رشتہ دار ہیں جنہیں زکوۃ نہیں دے سکتے، جس کی تفصیل یہ ہے کہ اصول(ماں باپ، دادا ...
قرض کی وجہ سے گھر کا کرایہ کم مقرر کرنا
سوال: زید ایک گھر اس طرح لیتا ہے کہ اس کا ایڈوانس تین لاکھ اور ماہانہ کرایہ پانچ سو روپے ہوگاحالانکہ اس جگہ ایسے مکان کا کرایہ تین سے پانچ ہزار ہے،تو زید کا اس طرح مکان لینا کیسا ہے؟
کام آنے کی نیت سے رکھے ہوئے سامان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرا ساؤنڈ سسٹم کا کام ہے،جسے کرائے پردیتے ہیں ،اس میں ہم کچھ سامان اضافی رکھتے ہیں کہ اگر ہمیں کبھی ضرورت ہوئی تو استعمال کریں گے،لیکن وہ سامان سال میں ایک آدھ مرتبہ استعمال ہوتاہے اورکبھی سال سے بھی زائد عرصے تک استعما ل نہیں ہوتا،مگر اس کو اس نیت سے رکھا ہوا ہے کہ یہ ایمرجنسی یا ضرورت پڑنے پر کام آسکے، توکیا اس اضافی سامان پر زکوۃ ہوگی ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ عورتوں کے استعمالی زیورات پر زکوۃ نہیں،کیونکہ زیورات ان کی حاجت اصلیہ میں آتے ہیں،زکوۃ سونے چاندی پر تب ہوگی جب وہ ڈلی کی شکل میں ہوں یا استعمال میں نہ ہوں ، کیا یہ بات درست ہے؟