
کیا حج کی قربانی منی میں کرنا ضروری ہے؟
سوال: حج تمتع والے کی قربانی کیا منی میں ہی کرنا ضروری ہے یا حدودِ حرم میں کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں؟
قربانی کا نصاب – ڈیڑھ تولہ سونا ہو تو قربانی واجب ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کا نصاب کیا ہے ؟ میری ملکیت میں صرف ایک سے ڈیڑھ تولہ سونا ہے ، اس کے علاوہ چاندی یا رقم وغیرہ کچھ بھی میری ملکیت میں نہیں ہے ،یہاں تک کہ روز مرہ کے اخراجات کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، تو کیا ایسی صورتِ حال میں مجھ پر قربانی لازم ہوگی ؟
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
ذبح کے وقت اچھل کود کی وجہ سے جانور عیب دار ہوگیا تو حکم ہے؟
سوال: اگر قربانی کے وقت جانور زخمی ہو جائے کیا قربانی ہو جائے گی؟
قربانی کے جانور کو بہتر جانور کے ساتھ تبدیل کرنا
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا ایک دفعہ قربانی کا جانور خرید لینے کے بعد اس کو (اس سے بہتر جانور خریدنے کی نیت سے) واپس کر سکتے ہیں یا بیچ سکتے ہیں؟
حجِ تمتع والے کی قربانی رمی سے پہلے کردی گئی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ریاض میں جاب کرتا ہوں، میں نے سعودی گورنمنٹ کےایک ادارے کے ذریعے حج کی رجسٹریشن کی اور حجِ تمتع کیا، اس ادارے نے میری حج کی قربانی دس ذوالحجہ کورمی سے پہلے کردی اور مجھے بھی بذریعہ میسج اطلاع دی کہ میری قربانی کردی گئی ہے، کیا اس صورت میں مجھ پر دَم لازم ہوگا؟
دوسرے ملک میں قربانی کروائی توبال وغیرہ کب کاٹے گا؟
سوال: میں سعودیہ میں ہوں۔ میری قربانی پاکستان میں ہو گی۔ بال اور ناخن کٹوانے کی اجازت کب ہو گی، جب سعودیہ میں قربانی ہو گی یا جب پاکستا ن میں ہو گی؟
قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ شامل کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گائے،بھینس،اونٹ وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کا حصّہ شامل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟کیاعقیقہ کاحصہ شامل کرنے سے قربانی و عقیقہ ہو جائیں گے؟
رقم ادھار میں پھنسی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: جن خواتین پر اس سال قربانی واجب ہو لیکن ان کی رقم ادھار میں پھنسی ہو اور پورا سال نہ ملے ،تو کیا تب بھی ان پر قربانی واجب ہو گی؟ادھار لے کر قربانی کا حکم ہے لیکن ان کو کہیں سے ادھار بھی نہ ملے اور ان کے پاس کچھ ایسا بھی نہ ہو جسے بیچ کر وہ قربانی کر سکیں۔تو ایسے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟