
جانور کا ایک سینگ آدھا ٹوٹا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
جواب: جائز ہے کیونکہ سینگ کا ٹوٹنا اس وقت عیب شمار ہوتا ہے ، جبکہ جڑ سمیت ٹوٹ جائے اور زخم بھی ٹھیک نہ ہوا ہو ،لیکن اگر کسی جانور کا آدھا سینگ ٹوٹے یا ج...
گندم ادھار بیچتے وقت معین ریٹ طے نہ کرنا
سوال: خالد آج کے روز پچاس من گندم ساجد کوچھ ماہ کے ادھار پر بیچتا ہے ، آج کا ریٹ 2800 روپے فی من ہے،لیکن خالد اورساجد کے مابین یہ طے ہوا ہے کہ چھ ماہ بعد قیمت کی ادائیگی کے وقت جو ریٹ ہوگا ،اسی حساب سے ساجد قیمت کی ادائیگی کرے گا۔خرید و فروخت کے اس طریقہ کار کا کیا حکم ہے؟اگر ناجائز ہے ، تو اس کا جائز طریقہ کار بھی بیان کردیجئے۔
نان الکوحلک بیئر(Non-alcoholic beer) یا الکوحل فری بیئر یا زیرو زیرو بیئر(0.0 Beer) پینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہاں یورپ وغیرہ میں کافی عرصے سے نان الکوحلک بیئر (Non-alcoholic beer) عام ہے جسے عموماً الکوحل فری بیئر یا زیرو زیرو بیئر (0.0 Beer) بھی کہتے ہیں، اور چونکہ یہ نشہ آور نہیں ہوتی اس لیے مسلمان بھی اسے حلال سمجھ کر استعمال کرتے ہیں تو کیا اس کا پینا جائز ہے؟
عید گاہ میں شادی بیاہ کی تقریب منعقد کرنا
جواب: جائز نہیں ہوتا ، کیونکہ تغییرِ وقف یعنی وقف کو بدل دینا یا اسے خلافِ مصرَف یعنی کسی دوسرے کام میں استعمال کرنا ، ناجائز و حرام ہے۔ اور اگر عید گا...
کاروبار کے لئے رقم قرض لینے کی بجائے سامانِ تجارت ادھار خریدنا
جواب: جائز ہے ، اس میں حرج نہیں ، کیونکہ یہ ایک قسم کی خرید و فروخت ( بیع مرابحہ ) ہے ، ہاں یہ ضرور ہے کہ جب آپ دوست سے ادھار میں مال خریدیں گے ، تو آپ کا د...
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
سوال: شادی بیاہ کے موقع پر ہیجڑے گھروں میں آتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں ،لوگ مجبوراً انہیں پیسے دے دیتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ بھی نہ دیا جائے ، تو جان نہیں چھوڑتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور بد دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ اگر ان کو پیسے نہ دئیے جائیں اور یہ بد دعا دے دیں تو ان کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے ،ہماری رہنمائی فرمائیں ، ان کو پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کیا ان کی بددعا قبول ہونے کی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟
کیا نبی پاک کو دعا میں وسیلہ بنانا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ شعر'' یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسِطے'' دعا میں پڑھنا کیسا ہے ؟ زید کہتا ہے جائز نہیں ہے اور اس کی دو وجوہات بیان کرتا ہے (1) اس میں نبی ﷺ کو وسیلہ بنایاگیاہے جو کہ ناجائز ہے (2)دعاخالص عبادت ہے اس میں اللہ جل مجدہ سے دعا مانگتے ہوئے دعا کے دوران نبی ﷺکی طرف متوجہ ہونا ہے جوکہ جائزنہیں۔ آپ سے التجاء ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عطا فرمادیں کہ زید کی باتیں کہاں تک درست ہیں اور شریعت کا کیا حکم ہے ؟ سائل:غلام مجتبی عطاری(جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن)
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بیان میں کہ قرآن خوانی کے بعد کھانا اور کبھی مٹھائی،رقم وغیرہ دی جاتی ہے، اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ کیا وہ کھانا کھاسکتے ہیں اورمٹھائی وغیرہ کچھ دیں ، تو اس کا لینا جائز ہے یا نہیں ؟ بیان فرمادیں ۔
منہ بھر قے کے ذرات نگل لینے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: منہ بھر قے میں آنے والے کھانے کے کچھ ذرات ابھی منہ میں باقی ہوں ، تو کلی کیے بغیر فوراً ہی ان ذرات کو نگل لینے کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسا کرنا ناجائز و گناہ ہے ؟ رہنمائی فرمادیں۔
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
سوال: ایک جگہ کسی کہنے والے کو سنا کہ ”جب تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب پینا کیوں حرام ہے؟ کیونکہ اصل حرام چیز شراب ہے، جبکہ فی زمانہ ”الکوحل“ہے اور الکوحل شراب نہیں ہوتی۔ ہم بہت سی چیزوں میں الکوحل استعمال کرتے ہیں، تو جب اُس کا استعمال جائز ہے، تو اُس کا معمولی مقدار میں پینا بھی جائز ہے، جب تک دماغ پر اثر نہ پڑے۔ “ کیا یہ گفتگو کرنے والا اپنی جگہ درست ہے؟