
بلند آوازسے تکبیر کہنے کے لیے لقمہ دینا
سوال: ظہر کی نماز میں امام صاحب نے تکبیر رکوع بلندآوازسےنہیں کہی اور امام صاحب رکوع میں چلے گئے اور مقتدی کھڑے رہے، 3 بار سبحان اللہ کہنےکی مقداربرابر وقت گزر جانے کے بعد لقمہ دیا گیا پھر امام صاحب نے لقمہ دینے کی وجہ سے رکوع ہی میں بلندآوازسےاللہ اکبر کہا، تب سب رکوع میں گئےاور آخر میں امام صاحب نے سجدہ سہو کیاتو کیا نماز ہو گئ یا اعادہ کرے ؟
عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
امام صاحب نے بھولے سے سورۃ الفلق کی تیسری آیت چھوڑدی، نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ الفلق پڑھی۔ ابتدائی دو آیات پڑھنے کے بعد امام صاحب نے تیسری آیت " وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳)" کو بھولے سے چھوڑ دیا پھر اگلی دو آیات "وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴)وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)" پڑھ کر سورت مکمل کی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں نماز ہو گئی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
دعائے قنوت بھولنے کی صورت میں ادھوری چھوڑ کر نماز مکمل کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے وتر میں دعائے قنوت پڑھنا شروع ہی کی تھی کہ وہ اس دعا کو بھول گیا زید نے پیچھے سے الفاظ دہرائے لیکن اُسے دعا یاد نہیں آئی جس پر زید نے مجبوراً دعائے ماثورہ پڑھ کر نماز پوری کی پھر آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی وہ نمازِ وتر درست ادا ہوگئی؟؟
حائضہ کے قراٰن سُننے کا شرعی حکم
جواب: سجدۂ تلاوت بھی واجب نہیں جیسے حیض ونفاس والی عورت، کافر، نابالغ بچہ،پاگل۔اوریہ ہی حکم سننے والے کے حق میں ہےکہ جو وجوبِِ نماز کااہل ہوگااُس پرآیتِ س...
سجدۂ تلاوت کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
سوال: سجدۂ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر ؟ رہنمائی فرمادیں۔
قرآن پاک میں کئی آیات پر سجدہ لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟
جواب: سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔قرآن پاک میں یہ 14 مقامات ہیں ۔ سجدۂ تلاوت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اَللہ اَکْبَرْ کہتا ہوا سجدہ میں ...
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
سجدۂ تلاوت کی جگہ کوئی آیت پڑھنا کافی نہیں ہوگا؟
سوال: اگر ہم نے کوئی آیتِ سجدہ تلاوت کی، پھر سجدۂ تلاوت کرنے کے بجائے سورۂ بقرہ کی آیت285 کا یہ حصہ: ”سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ“ تلاوت کر لی، تو کیا یہ تلاوت ادا کرنے سے سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا؟ اگر نہیں ادا ہوگا، تو اب تو جو اس طرح کرتا رہا،اس کے لئے کیا حکم ہے؟