سرچ کریں

Displaying 201 to 210 out of 4451 results

202

کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟

سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟

202
203

جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔

203
204

بے وضوطواف کا اِعادہ کرنے سے دَم ساقِط ہوگا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حالتِ حدث میں(یعنی بے وضو) طواف زیارت کر لیا تھا۔ پھر اس طواف کا اعادہ(یعنی اسے دوبارہ) بھی کر لیا لیکن اس مسئلہ کا علم مجھے بارہ ذی الحج کے بعد ہوا اور اعادہ بھی میں نے بارہ ذی الحج کے بعد کیا۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ بارہ ذی الحج کے بعد اعادہ کرنے سے میرا دَم ساقط ہوا یا نہیں؟

204
205

قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونا کیسا؟

جواب: حکم میں کردیتا ہے، جس کے سبب بے وضو یا ناپاکی کی حالت میں اُسے بلا حائل چھونا جائز نہیں ہوتا، اور یہ ممانعت صرف آیت لکھے ہوئے حصے تک محدود نہیں ہوتی...

205
206

طواف کرتے ہوئے سینہ پھیرے بغیر نگاہیں کعبہ کی طرف رکھنا کیسا ؟

سوال: طواف کرتے ہوئے اگرسینہ کعبہ کی طرف کئے بغیرصرف چہرہ گھما کر نظریں کعبہ کی طرف رکھیں، تو یہ درست ہے یانہیں ؟

206
207

عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟

207
208

شوہر نہ طلاق دے ، نہ ساتھ رکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص اپنی بیوی کو ساتھ رکھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے اور اسے طلاق بھی نہیں دے رہا ،بس یونہی لٹکا کر رکھا ہوا ہے اور بیوی تقریبا دو سال سے اپنی والدہ کے گھر ہے،تو ایسے شخص کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے ؟

208
209

عمرہ کرنے کےبعد ، حلق سے پہلے نفلی طواف کرنا

سوال: کیاعمرے کے افعال ادا کرنے کےبعد اور حلق کروانے سے پہلے نفلی طواف کرسکتے ہیں ؟

209
210

عمرہ کرنے والے کاطواف کے دوران تلبیہ پڑھنا

سوال: عمرہ کرنے والا جب طواف کرتا ہے، تو دورانِ طواف تلبیہ پڑھے گا یا نہیں؟

210