
سوال: کیا عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
’’ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو‘‘ کیا یہ حدیث ہے ؟
سوال: ” اطلبوا العلم من المهد إلى اللحد“یعنی ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو ۔کیا یہ حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول ہے؟ بعض لوگ اسے بطورِ حدیث شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بارہویں کی رمی سے پہلے طوافِ وداع کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص نے دس ذو الحجۃ الحرام کو دسویں کی رمی و قربانی کی اور حلق کروا کر حالتِ احرام سے نکل گیا،پھر گیارہ ذو الحجۃ الحرام کو گیارہویں کی رمی کی اور اسی رات اس نے طواف زیارت کرلیا اور اس کے بعد حج کی سعی بھی کرلی،پھر چونکہ اسے ملازمت والی کمپنی کی طرف سے اسی دن یا اگلے دن واپس بلائے جانے کا امکان تھا تو اس نے اسی رات طواف زیارت و حج کی سعی کرنے کے بعد طواف وداع کی نیت سے ایک اور طواف کرلیا ،پھر وہ اپنے کیمپ واپس چلا گیا اور بارہویں تاریخ کو بارہویں کی رمی کی اور کمپنی کے بلانے پر واپس کمپنی چلا گیا،تو شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس شخص نے بارہویں کی رمی سے پہلے جو طواف وداع کیا تھا ،وہ درست ہوگیا یا نہیں؟
ایک حدیث پاک میں خضاب لگانے کا ذکر ہے اور ایک میں ممانعت، ان کی وضاحت
سوال: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے ، پس تم ان کی مخالفت کرو ( یعنی خضاب لگایا کرو ) “اس حدیث پاک میں خضاب لگانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کہیں کہیں لکھا ہوتا ہے کہ خضاب لگانا ناجائز ہے ۔اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیجئے!
سوال: اگر مسافر مقیم کے پیچھے چار رکعت والی نماز پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے اُس کی نماز فاسد ہوگئی ،تو ایسا شخص اب اپنی نماز کیسے ادا کرے گا ،کیا چار رکعتیں ادا کرے گا یا دو ہی ؟برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سوال: ایک سنی صحیح العقیدہ کاشت کےلیے قادیانی سے اس کی زمین ٹھیکے پر لیتا ہے جبکہ یہ سنی ان کے کسی پروگرام و تقریبات میں نہیں جاتا اور نہ ہی عقائد کے لحاظ سے کوئی سمجھوتہ کرتا ہے ،اپنی روزی کماتا ہے اور ٹھیکے کے پیسے اس کو دیتا ہے ،اس کے علاوہ وہ اس سے کوئی بات نہیں کرتا اور اس کو کافر جانتا ہے ،شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا وہ قادیانی سے کاشت کےلیے اس کی زمین ٹھیکے پر لے سکتا ہے یا نہیں ؟
کان میں دودھ ڈالنے سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوتی
سوال: میری نانی اماں نے میرے ماموں کے بیٹے کے کان میں،اس کی بیماری کی وجہ سے دودھ ڈالا تھا، اور اسی ماموں کی ایک دوسری بیٹی ہے،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ میرا نکاح اس ماموں کی بیٹی سے جائز ہے یا نہیں کیونکہ اگردیکھاجائے تواس صورت میں ماموں کی وہ بیٹی پھر رشتے میں میری خالہ بن گئی؟
کومل نام کا مطلب اور کومل نام رکھنا کیسا
سوال: بچی کا نام کومل رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور اس نام کے معنی کیا ہیں؟ اور اس کے علاوہ کون سا نام رکھنا درست ہے؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔
اسلامک ٹوئز کے ساتھ کھیلنے کا حکم
سوال: (۱) کعبہ شریف لیگو جسے اسلامک ٹوئے بھی کہا جاتا ہے ،بچے اسے بناتے ہیں ،کبھی تواسے سجاکر رکھ دیتے ہیں ،لیکن کبھی اسے بنا کر توڑ دیتے ہیں یا کھول دیتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے، شرعی رہنمائی فرما دیں ؟(۲) اور کبھی بچے نارمل کاغذ سے کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بنا کر لاتے ہیں تو کیا بعد میں انہیں فوراً کھول ( توڑ ) دینا چاہیے یا سنبھال کر رکھنا چاہیے ؟
پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔