
سوال: ہم کچھ ساتھی تھے سب کی نماز قضا ہوگئی،اب ایک مسجد میں رُک کر سب کو قضا نماز پڑھنی تھی، تو ہم اکیلے پڑھ رہے تھے کہ ایک عالم صاحب نے قضا کی جماعت شروع کر دی۔تو کیا قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ نیز میں نے نماز شروع کر دی تھی، تو میرے لیے کیا حکم تھا؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
ننگے سر اور پائنچے ٹخنے سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھنا
سوال: مجھے نماز میں ٹوپی پہننے سے سر بھاری محسوس ہوتا ہے اور زیادہ دیر ٹوپی سر پر رکھوں تو سر درد کرنے لگ جاتا ہے اور بغیر ٹوپی کے خشوع وخضوع بھی بہتر ہوتا ہے تو کیا میں اسی طرح ٹوپی کے بغیر نماز پڑھ سکتا ہوں؟اسی طرح شلوار ٹخنوں سے اوپر کرتا ہوں تو اوپر سے شلوار پیٹ پر چلی جاتی جس سے پیٹ پرگھٹن محسوس ہوتی اور خشوع وخضوع نہیں ملتا تو کیا بغیر شلوار اوپر کیے نماز پڑھ سکتا ہوں؟
استنجا کرنے سے ہاتھ پاک ہوجائیں گے یا نہیں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ استنجا کرنے کے بعد کیا ہاتھ پاک ہوتے ہیں ؟کیونکہ وہ ہاتھ شرمگاہ کو لگتے ہیں اس سے ناپاکی بھی دور کرتے ہیں۔ اور اس سےشلوار ،پینٹ اور بیلٹ بھی باندھتے ہیں تو ا س صورت میں کیا پینٹ ،شلوار پاک کہلائیں گے یا نہیں ؟
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
سوال: آج کل سردی کا موسم ہے۔بعض علاقوں میں سردی کی شدت کے ساتھ برف باری بھی ہو رہی ہے،ہماراعلاقہ بھی کئی ماہ تک مسلسل شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں رہتا ہے اور ٹمپریچر بھی مائنس میں چلا جاتا ہے،بسا اوقات نماز کے لئے وضو یافرض غسل کرنے میں کافی آزمائش ہوجاتی ہے،کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور اسے گرم کرنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہوپاتا،تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ہمارے ہاں کچھ لوگوں کاذہن بن چکا ہے اور مزید کا بھی بنتا جارہا ہے کہ سردی کی شدت میں تیمم کی اجازت ہونی چاہیے۔میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر سخت سردی ہو،تو کس کیفیت میں تیمم کی اجازت ہے اور کس میں نہیں؟نیز اگر کوئی شخص سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کر لے،تو وہ دوسروں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
ہاتھ پر ٹیٹو بنے ہونے کی حالت میں نماز کا حکم
سوال: میں نے بچپن میں غلطی سے ایک چھوٹا سا ٹیٹو ہاتھ میں بنایا تھا، میں نماز پڑھتا ہوں پر بہت لوگ بولتے ہیں کہ ٹیٹو کی وجہ سے تیری نماز نہیں ہوگی تو کیاٹیٹو کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوگی؟
وضو میں سر کا مسح کرنے سے پہلے انگلیاں چومنا کیسا؟
سوال: بعض لوگ سر کا مسح کرنے سے پہلے ہاتھوں پر پانی ڈال کر انگلیاں چومتے ہیں بعض تو آنکھوں سے بھی لگاتے ہیں پھر اُسی استعمال شدہ ہاتھ کی تری سے مسح کرتے ہیں۔ تو کیا اس طرح کرنے سے سر کا مسح درست ہوجائے گا؟
ٹخنوں سے نیچے شلوار ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال: کیا شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو، تو نماز نہیں ہوتی ہے ، جواب ارشاد فرما دیں؟
نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت
سوال: زید نے نماز میں سورۃ العلق پڑھی جس کی آخری آیت میں آیتِ سجدہ ہے۔ زید سجدہ تلاوت کرنے کے بجائےفوراً رکوع میں چلا گیا اور رکوع کے بعد سجدہ کرکے آگے باقاعدہ نماز جاری رکھی، پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نماز درست ادا ہوئی ہے ؟ یا پھر اسے دوبارہ سے وہ نماز ادا کرنا ہوگی؟
موبائل میں موجود قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھانے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص موبائل کی اسکرین پر قرآن پاک کھولے اور اس پر ہاتھ رکھ کرقسم اٹھائے کہ قسم سے میں یہ کام کروں گا یا یہ کام نہیں کروں گا ، تو کیا یہ قسم ہوجائے گی؟