
محلے کی مسجد میں جماعت ہو جائے تو کہاں نماز پڑھنا افضل ہے؟
سوال: اگر محلے کی مسجد میں جماعت ہوجائے تو پھر بھی مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے یا گھر میں؟
غسل کر کے نماز پڑھی بعد میں محسوس ہوا کہ دانتوں میں کچھ رہ گیا ہے، تو کیا حکم ہے
سوال: اگر کسی پر غسل فرض ہوا، پھر اس نے اچھے انداز میں مطمئن ہو کر غسل کیا، بعدِ غسل نماز پڑھی، نماز کے بعد اس نے محسوس کیا کہ دانت میں کچھ رہ گیاہے، اس صورت میں اس کا غسل اور نماز ہو گئی یا نہیں؟
کیا فرض نماز کی آخری دورکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل سوالات کے بارے میں کہ: (۱)فرائض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ،اگر کسی نے نہ پڑھی تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ (۲)انہی دو رکعتوں میں اگر کوئی فاتحہ کے ساتھ سورت بھی ملاتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ سائل :گلریز عطاری(واہ کینٹ)
اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟
سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟
دل میں نماز کو ظُلم سمجھنا نیز اس خیال کو بُرا بھی جاننا
سوال: اگر کوئی شخص دل ہی دل میں یہ سوچے کہ نماز ظلم ہے، لیکن اس بات کو برا ہی سمجھے تو کیا حکم ہوگا؟
امام کے پیچھے تشہد نہ پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی نے اما م کے پیچھے دونوں قعدوں میں سے کسی ایک میں تشہد نہ پڑھی اور امام کے ساتھ سلام پھیر دیاتو اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟ (مبشر علی،طالب علم جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)
دنياوی تعليم کی وجہ سے جماعت چھوڑنا کيسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر اسکول کے قریب ہی محلے کی مسجد ہو، لیکن اگر جماعت سے نماز پڑھنے جائیں گے ، تو انگلش کا لیکچر نکل جائے گا ، تو کیا اس مجبوری میں جماعت چھوڑ سکتے ہیں؟ سائل: طیب (جوہر ٹاؤن، لاہور)
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، اگر ہوئی تھی تو کس نے پڑھائی؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟ سائل:زبیر احمد ( راولپنڈی)
آیت میں زبر کو پیش پڑھ دیا نماز ہوئی یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید سےغطی ہوئی اس نے نماز میں آیت مبارکہ (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ) میں الرَّحْمَن پر زبر کی جگہ پیش پڑھ دیا تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہو گا ؟