
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت پاکستان سے عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتی ہے تو جس وقت روانگی ہو اس دن وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا کیا جائے؟کیا احرام اس حالت میں باندھا جا سکتا ہے؟نیز اسی حالت میں غُسْل کیا جائے گا جیساکہ عام حالت میں بھی غسل کرکے احرام باندھا جاتا ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟
حج قران کرنے والے کا حج سے پہلےحج کی سعی کرنا
سوال: کیاحج قران کرنے والاحج سے پہلے حج کی سعی کرسکتاہے ؟
سوال: ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس نے اپنی رہائش کے لیے گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کی ہوئی ہے ، جو اس قدر ہے کہ جس سے وہ حج کر سکتا ہے اور حج کے دن بھی آگئے ہیں ، تو کیا اُس شخص پر گھر خریدنے کے لیے رکھی ہوئی رقم کی وجہ سے حج لازم ہوگا ؟
کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم
سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟
احرام کی نیت سے پہلے احرام کے کپڑوں میں خوشبولگانا
سوال: اگر احرام کی نیت کرنے سے پہلے احرام والے کپڑے پر خوشبو لگا لی تو نیت کرنے کے بعد اس کپڑے میں عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
کیا استنجاء کے لیے احرام اتارنے سے دم واجب ہوگا ؟
سوال: اگر حالت احرام میں استنجاء کرنے کی حاجت ہو تو اوپر والی چادر اتار کر استنجا کرسکتے ہیں ، اس سے کوئی دم وغیرہ تو واجب نہیں ہوگا؟
گورنمنٹ حج اسکیم میں نام نہ آنے کی وجہ سے حج مؤخر کرنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے سلسلے میں گورنمنٹ فارم حاصل کیا اور مقررہ وقت پررقم بھی جمع کروا دی ، مگراس کا نام نہیں نکلا،ابھی چونکہ پرائیویٹ کاروان کے ذریعے درخواستیں جمع ہورہی ہیں اور جانا ، ممکن بھی ہے ، تو کیا اس شخص پر لازم ہے کہ پرائیویٹ ذریعہ اختیار کرتے ہو ئے حج پر جائے اور اگر نہ جائے اورآئندہ سال کوشش کرکے گورنمنٹ کے تحت سفر کرلے ، توکیاگنہگار ہوگا ؟ کیونکہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کے ریٹ میں لاکھوں کا فرق آرہا ہے اور یہ خرچ کرنے کی بھی استطاعت موجود ہے ، لیکن اگر کم پیسوں میں ہوجائے ، تو فبہا اور اگر تاخیر کے سبب گناہ کا معاملہ آئے گا ، تو پرائیویٹ ہی انتظام کر لیں گے ۔اس بارے میں آپ شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
کیا عورت کسی مرد کی طرف سے حجِ بدل کر سکتی ہے ؟
سوال: عورت کسی مرد کا حجِ بدل کر سکتی ہے یا عورت عورت کا ہی حجِ بدل کر سکتی ہے؟
نابالغی کی حالت میں کیے جانے والے حج سے فرض حج اداہوگایانہیں؟
سوال: اگر نابالغ حج کر لے توبالغ ہونے کے بعد پہلے والا حج کفایت کرے گا یا دوبارہ حج کرنا ہوگا؟
عورت کے پاس حج کے اخراجات ہوں مگر محرم کے اخراجات نہ ہوں تو وہ کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ عورت کے پاس کچھ سونا ہو اور نقدی بھی ہو اور وہ اپنے حج کے اخراجات کر سکتی ہو ، لیکن کسی محرم کے اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتی ، تو کیا اس پر حج فرض ہوگا؟