
فاتحہ سے پہلے تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص نے سنتوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ الفاتحہ سے پہلے مکمل تشہد پڑھ لیا،توسجدہ سہو ہو گا یا نہیں؟ سائل:محمد وسیم عطاری(ڈہوک کشمیریاں،راولپنڈی)
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
جواب: طریقہ ہے۔ ( درر شرح غرر ، کتاب الصیام ،فصل حامل او مرضع خافت، ج1،ص208،داراحیاء الکتب العربیہ ،بیروت) شیخ محقق مولانا عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ ا...
مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: امام نے جب نماز سے نکلنے کے لیے سلام پھیرا ،تو ایک مسبوق مقتدی نے بھی بُھولے سے امام کے سلام کے بالکل ساتھ ساتھ بلا تاخیر داہنا سلام پھیر دیا، پھر فوراً یاد آ گیا،تو کھڑےہو کر اپنی نماز مکمل کر لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی نماز درست ہو گئی یا نہیں ؟یا اس صورت میں اس پر سجدہ سہو لازم تھا ؟
تعدیلِ ارکان پوری طرح ادا نہیں کرنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے۔ لہذا اگر نمازی بھولے سے تعدیل ارکان چھوڑ دے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوجائے گا۔ ہاں! اگر نمازی نے واجب ہونے کے باوجود سجدہ سہو...
کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے سجدہ تلاوت ادا کرنے کا حکم؟
سوال: جو شخص زمین پر سجدہ ادا کرنے پرقادر نہ ہوتو کیاوہ سجدہ تلاوت کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے ادا کرسکتا ہے ؟
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
سوال: التحیات میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہےاور کیا یہ حدیث پاک سے ثابت ہے؟ نیز ایک حدیث پاک میں ہے ” يحركها “،یعنی نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ انگلی کو حرکت بھی دیتے تھے ،تو اس کا کیا جواب ہے؟
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟
سبق یاد کرتے ہوئے آیت سجدہ کا تکرار
سوال: جن سورتوں میں آیتِ سجدہ ہو ، انہیں یاد کرتے ہوئے جتنی بار آیتِ سجدہ پڑھیں ، ہر بار سجدہ واجب ہو گا یا چونکہ تکرار کر رہے ہیں ، تو ایک ہی سجدہ کافی ہو گا ؟